میئر کراچی کے ترجمان اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی دراصل کراچی کی ترقی سے مشروط ہے، اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت شہر قائد کی خوشحالی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ قاصی نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی کو ایک جدید اور ترقی یافتہ شہر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کراچی کے مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ قاصی نے کہا کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی متحرک قیادت میں شہر کا نقشہ تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے اور سال 2026 کو کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا سال بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہر بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ قاصی نے بتایا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی رواں سال تقریباً 68 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کر رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ میئر کراچی کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے اور ترقیاتی کاموں کی نگرانی اس بات کا ثبوت ہے کہ انتظامیہ شہر کی بہتری کے لیے سنجیدہ ہے۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ قاصی نے کہا کہ شادمان ٹاون، شاہراہ بھٹو سمیت مختلف اہم شاہراہوں اور علاقوں میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور ہدف یہ ہے کہ جون کے اختتام تک تمام منصوبے مکمل کر لیے جائیں تاکہ ہر ٹاون میں واضح بہتری نظر آئے۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ قاصی نے وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر میں 140 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، خصوصاً سڑکوں کے بڑے منصوبے معیشت کی بہتری میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ ان منصوبوں میں سندھ کوسٹل ہائی وے، مہران ہائی وے، روہڑی-گڈو روڈ اور دیگر اہم شاہراہیں شامل ہیں۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ قاصی نے کہا کہ حکومت سندھ انفراسٹرکچر کی بہتری، شفافیت اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے، جبکہ سڑکوں، توانائی اور دیگر بنیادی سہولیات کے منصوبے صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیں گے۔ ترجمان میئر کراچی کرم اللہ قاصی نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، جو ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اس لیے اس شہر کی ترقی دراصل پورے ملک کی ترقی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت، بلدیاتی ادارے اور عوام مل کر کراچی کو ایک مثالی شہر بنائیں گے۔
Read Next
2 دن ago
ضلع ملیر حسن پنہو گوٹھ میں اقلیتوں کیلئے 100 گھروں کی تقسیم، سولر سسٹم،200 سلائی مشینیں اور آر او پلانٹ منصوبے کا افتتاح
2 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایمپریس مارکیٹ میں ”کتابوں کا جہاں“ کے عنوان سے کتب میلے کا افتتاح کردیا
4 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں ڈوئل کیرج وے کی بہتری کے منصوبے کا افتتاح کردیا
5 دن ago
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے 36 کروڑ کی لاگت سے گرومندر سے تین ہٹی تک جہانگیر روڈ کی بہتری و بحالی منصوبے کا افتتاح کردیا
7 دن ago






