میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہریوں کو بلدیاتی مسائل کے حل کے لیے براہِ راست رسائی فراہم کرنے کے سلسلے میں دوسری ای کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہر کے مختلف علاقوں سے شہریوں نے میئر کراچی سے براہِ راست رابطہ کرکے اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز سے آگاہ کیا۔ ای کچہری شام ساڑھے پانچ بجے سے ساڑھے چھ بجے تک جاری رہی، شہریوں نے واٹر کارپوریشن کی ہیلپ لائن 1334 پر رابطہ کرکے صفائی ستھرائی، سڑکوں کی مرمت، پانی کی فراہمی، سیوریج اور دیگر بلدیاتی امور سے متعلق اپنی شکایات پیش کیں۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہریوں کی شکایات کا براہِ راست جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ محکموں اور افسران کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے اور ہدایت کی کہ جن مسائل کا موقع پر ازالہ ممکن ہے انہیں فوری طور پر حل کیا جائے جبکہ دیگر فوری نوعیت کی شکایات کے حل کے لیے چوبیس گھنٹوں کے اندر ہر ممکن اقدامات کیے جائیں، انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف کی فراہمی میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور متعلقہ افسران شکایات کے ازالے کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائیں۔میئر کراچی نے کہا کہ ای کچہری کا بنیادی مقصد شہریوں کی آواز براہِ راست سننا اور ان کے بلدیاتی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اور بروقت اقدامات کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ شہریوں کو اپنی شکایات اعلیٰ بلدیاتی قیادت تک پہنچانے کے لیے براہِ راست پلیٹ فارم فراہم کیا گیا ہے، جہاں ان کے مسائل کو فوری طور پر متعلقہ محکموں کے علم میں لاکر کارروائی کی ہدایت کی جارہی ہے، انہوں نے متعلقہ افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ شکایات پر کارروائی کے ساتھ شہریوں کو مسئلے کے حل میں ہونے والی پیشرفت سے بھی آگاہ رکھا جائے تاکہ شکایات کے ازالے کا نظام مزید مؤثر اور شفاف بنایا جاسکے،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے منعقد کی جانے والی دوسری ای کچہری کو شہریوں کی جانب سے پذیرائی ملی جبکہ عوامی مطالبے اور مثبت ردعمل کے پیش نظر ای کچہری کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے اور آئندہ اسے مزید توسیع دینے پر بھی غور کیا جائے گا، میئر کراچی نے کہا کہ شہریوں کے مسائل سننے اور انہیں بروقت ریلیف فراہم کرنے کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
Read Next
7 گھنٹے ago
خون کا عطیہ دینا عظیم انسانی خدمت ہے، ایک بوتل خون کسی کی زندگی بچانے کا ذریعہ بن سکتی ہے،ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد
1 دن ago
*میئر کراچی نے ضلع کورنگی نور دین گوٹھ میں شہید عبداللہ مراد کمیونٹی سینٹر کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔*
2 دن ago
مرتضیٰ وہاب کا شہریوں کے مسائل براہِ راست سننے،ان سے ملاقات کیلئے دوبارہ ای کچہری منعقد کرنے کا اعلان
2 دن ago
*بلدیہ عظمیٰ کراچی کا شہر میں غیر مجاز تاروں کے خلاف کارروائی کا اعلان۔*
2 دن ago
*تاریخی سولجر بازار کی بحالی اور تزئین و آرائش کا کام جاری،تجاوزات کا خاتمہ*
Related Articles
کراچی کے بنیادی شہری مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں،پارلیمانی لیڈر، ترجمان میئر کراچی
3 دن ago
ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے ڈیڈلائن مقرر،سڑکوں کے ساتھ سٹریٹ لائٹس کی بحالی پرخصوصی توجہ دی جائے،میئر کراچی
3 دن ago




