عید قرباں گرینڈ صفائی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی جانب سے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔عید قرباں صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے افسران فیلڈ میں متحرک ہیں۔چئیرمین ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور ملک بلال ذوالفقار کھوکھر نےاے سی کینٹ سنبل جاوید ،ڈی جی ایم آپریشنز انیس جنجوعہ کے ہمراہ پیراگون مویشی منڈی کا دورہ کیا۔آپریشن ٹیموں نے پیراگون مویشی منڈی اور اس کے اطراف صفائی انتظامات بارے مکمل بریفنگ دی۔پنجاب بھر میں قائم مویشی منڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پر ویسٹ ٹھکانے لگایا جا رہا ہے۔مویشی منڈیوں میں واشر گاڑیوں اور واشر رکشوں کی مدد سے عملہ پانی کا چھڑکاؤ یقینی بنا رہا ہے۔مزید برآںچئیرمین ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور ملک بلال ذوالفقار کھوکھر نے پیراگون مویشی منڈی میں ستھرا پنجاب کے کیمپ پر موجود عملےسے ملاقات کی اور ویسٹ بیگز کی کوالٹی بھی چیک کی۔ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی جانب سے عید قربان کے موقع پر لاہور میں 15 لاکھ ماحول دوست ویسٹ بیگز مفت تقسیم کیے جا رہے ہیں۔چئیرمین ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور ملک بلال ذوالفقار کھوکھر نےرنگ روڈ، برکی روڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں صفائی انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔سخت گرمی میں صفائی آپریشن پر مامور ورکرز کو شاباش بھی دی۔
Read Next
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف داتا گنج بخش زون میں آپریشن،3 جزوی مسمار، تین سربمہر
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اقبال زون میں آپریشن،دو مسمار
3 دن ago
"بسنت پورٹل 2027” کے ذریعے رجسٹریشن کا عمل 5 ستمبر سے شروع کیا جا رہا ہے،ڈی سی لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا شاہ عالمی اور اردو بازار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ،تاجر رہنماؤں سے ملاقات
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا شالیمار زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،تین مکمل،چار جزوی طور پر مسمار،3 سربمہر
Related Articles
ضلعی انتظامیہ اوربلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کا ملتان روڈ پر آپریشن کارپوریشن کی قیمتی سرکاری اراضی واگزار
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیلئے ستمبر کا شیڈول جاری کر دیا
1 ہفتہ ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3مسمار،تین سربمہر
2 ہفتے ago
سالانہ عرس حضرت میاں میرؒ کی دو روزہ تقریبات:بہترین صفائی سہولیات فراہمی کیلئے سی ای او شہریار عارف خان خود فیلڈ میں متحرک
2 ہفتے ago


