وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت پشاور میں ہائیر ایجوکیشن اسکالرشپس تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ صوبائی وزیر مینا خان آفریدی، محکمہ اعلیٰ تعلیم کے حکام، جامعات کے سربراہان اور طلبہ نے تقریب میں شرکت کی۔صوبائی حکومت کی جانب سے انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ 347 طلبہ میں 64 ملین روپے کے اسکالرشپس چیکس تقسیم کیے گئے۔وزیرِ اعلٰی محمد سہیل آفریدی نےخیبر پختونخوا ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے لیے 300 ملین روپے اضافی فنڈز کا اعلان کیا، جن میں سے 100 ملین روپے قبائلی اضلاع کے طلبہ کے لیے مختص ہیں۔ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ طلبہ پاکستان کا مستقبل ہیں، نوجوانوں پر سرمایہ کاری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ مارکیٹ سے ہم آہنگ تعلیم متعارف کرائی جا رہی ہے تاکہ فارغ التحصیل طلبہ روزگار حاصل کرنے کے ساتھ دوسروں کو روزگار دینے کے قابل ہوں۔طلبہ کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کیا جا رہا ہے تاکہ گریجویشن کے بعد بے روزگاری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ عمران خان کے وژن کے مطابق تمام حکومتی پالیسیز عوام کی فلاح پر مبنی ہوں گی اور بہتر گورننس یقینی بنائی جائے گی۔
Read Next
17 گھنٹے ago
*خیبرپختونخوا یوتھ پالیسی 2026ء کی اصولی منظوری دے دی گئی*
3 دن ago
محمد سہیل خان آفریدی کا گلگت بلتستان کے انتخابات میں شفافیت کیلئے چیف جسٹس سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کو خط ارسال!
3 دن ago
عیدالاضحٰی کے موقع پر بلدیاتی نمائندوں کی علاقوں میں خدمات قابلِ تحسین رہیں۔حمایت اللہ مایار
7 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کاوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے نام تعزیتی خط ارسال
1 ہفتہ ago
محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان
Related Articles
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس رحیم آغا خان پنجم سے اہم ملاقات!
1 ہفتہ ago
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اے ڈی پی 2025-26 کی چوتھی سہ ماہی میں عوامی فلاحی شعبوں کیلئے 25.5 ارب روپے جاری
1 ہفتہ ago
خیبرپختونخوا حکومت نے اخبارات کے واجبات کو میڈیا ورکرز کی تنخواہوں اور بقایا جات کی ادائیگی سے مشروط کر دیا ہے، شفیع جان
2 ہفتے ago


