پاکستان اورآسٹریلیا ون ڈے سیریز کے لاہور میں ہونے والے دوسرے میچ سے قبل قذافی اسٹیڈیم میں ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی جانب سےصفائی انتظامات مکمل کرنے کے لیے عملہ رہا۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کی ہدایت پر
قذافی اسٹیڈیم اور اس کے اطراف میں 250 سے زائد ورکرز،8 واشر گاڑیاں صفائی آپریشن پر تعینات کر دیئے گئے ہیں۔جبکہ قذافی اسٹیڈیم کو زیرو ویسٹ زون بھی ڈکلیئر کر دیا گیا ہے۔شائقین کرکٹ کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہمی کے لیے ون ڈے میچز کے دوران ہر انکلیوژر میں 15ورکرز،01 سپر وائزر ڈیوٹی پر تعینات رہیں گے۔50 سے زائد صفائی ورکرز قذافی اسٹیڈیم کے اطراف اور پارکنگ ایریاز میں صفائی ستھرائی یقینی بناتے رہے گے۔200 سے زائد ورکرز، 15 سپروائزرز، میچز کے دوران قذافی سٹیڈیم میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔2 واٹر باؤذرز قذافی اسٹیڈیم کے اطراف پانی کےچھڑکاؤ پر مامور ہیں۔مزید برآں قذافی اسٹیڈیم آنے اور جانے والے راستوں کو کلیئر رکھنے کے لیے مکینیکل سویپرز تعینات ہیں۔ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی صفائی ٹیمیں میچز کے دوران تماشائیوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔






