ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹاون پلاننگ ونگ متحرک ہے اور غیرقانونی کمرشل عمارتوں اور فیس نادہندگان کے خلاف ٹیموں نے ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریازگلبرگ، نیو گارڈن ٹاون،جوہرٹاﺅن ، گلشن راوی اورجی ٹی روڈ پر آپریشن کر کے 128املاک سربمہرکر دیں۔غیرقانونی کمرشل استعمال کے خلاف کارروائی کے دوران گلشن راوی اور جی ٹی روڈ پر39 املاک سربمہر کی گئیں۔کمرشل فیسوں کی عدم ادائیگی پر گلبرگ اور نیو گارڈن ٹاون سکیم میں 24 املاک سیل کی گئیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے جوہرٹاﺅن میں کارروائی کرکے 35 غیرقانونی کمرشل دکانوں اور سبزہ زار میں 30املاک کو سیل کر دیا۔سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،ریستوران،فوڈ پوائنٹ،بیوٹی سیلون، کلینک،گراسری سٹور، بیکری، فارمیسی، آٹوورکشاپ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن چیف ٹاو ¿ن پلانر ون اسد الزمان اورچیف ٹاﺅن پلانر ٹو اظہر علی کی زیر نگرانی کیا گیا ۔ڈی جی ایل ڈی طاہر فاروق کی ہدایت پر
غیرقانونی کمرشل عمارتوں،کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔






