بلدیہ عظمٰی لاہور کا داتا گنج بخش اور واہگہ زون میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 مسمار، 5 سربمہر

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجاز کی ہدایت پر داتا گنج بخش زون اور واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔

میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈز نے 5 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار جبکہ 5 کو سربمہر کر دیا۔زونل افسران پلاننگ کے ساتھ بلڈنگ و انفورسمنٹ انسپکٹرز بلال احمد،شہباز سلمان اور محمد عرفان نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔جن علاقوں میں کارروائی کی گئی ان میں جی ٹی روڈ مناواں، بیدیاں روڈ،راوی روڈ،ہال روڈ،ٹمپل روڈ اور کوئینز روڈ شامل ہیں۔

جواب دیں

Back to top button