چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے جمالو پارک کا دورہ کیا اور نیوی پارک سے جمالو پارک تک زیرِ تعمیر پیڈسٹرین پل کے جاری کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے منصوبے کی پیش رفت سے متعلق متعلقہ حکام سے بریفنگ بھی حاصل کی اور ہدایت کی کہ ترقیاتی کام کو معیاری اور مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں اور سیاحوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اس موقع پر ڈپٹی میئر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل، چیئرمین جی اے شاہ ٹاؤن عزیزاللہ مغل، فوکل پرسن عرفان داؤد پوتہ، ایڈووکیٹ سہیل میمن، سید امداد حسین شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے تاریخی لینس ڈاؤن برج پر نصب نئے ڈیجیٹل سائن بورڈ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 1889ء میں تعمیر ہونے والا لینس ڈاؤن برج روہڑی کی تاریخی شناخت اور سندھ کے اہم ورثہ جاتی مقامات میں شمار ہوتا ہے، اور ڈیجیٹل سائن بورڈ کی تنصیب سے اس کی اہمیت اور سیاحتی تشخص کو جدید انداز میں مزید اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر ڈپٹی میئر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل، چیئرمین جی اے شاہ ٹاؤن عزیزاللہ مغل، فوکل پرسن عرفان داؤد پوتہ، ایڈووکیٹ سہیل میمن، سید امداد حسین شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔





