بلدیہ عظمٰی لاہور کا نشتر زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،دو مسمار، چار سربمہر

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجاز کی ہدایت پر نشتر زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔

میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے اس آپریشن کے دوران 2 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار جبکہ 4 کو سربمہر کر دیا۔جن علاقوں میں کارروائی کی گئی ان میں صوئے اصل روڈ اور راشد لطیف ہسپتال سے ملحقہ علاقے شامل ہیں۔

جواب دیں

Back to top button