بیوروکریسی تقرروتبادلے کمشنر فیصل آباد سمیت7 ڈپٹی کمشنرز،مختلف اتھارٹیز کے ڈی جیز سمیت22 افسران تبدیل

پنجاب حکومت نے ایک کمشنر 7 ڈپٹی کمشنرز 7 مختلف اتھارٹیز میں تعینات ڈی جیز سمیت 22 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔کمشنر فیصل آباد ڈویژن مسرت جبیں کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے انھیں ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب سید موسی رضا کو تبدیل کر کے ڈی جی تحفظ ماحولیات ایجنسی تعینات کیا گیا ہے جبکہ ایم ڈی پنجاب ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور راجہ منصور احمد کو تبدیل کر کے ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے عمر عباس میلہ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ تبدیل کر کے ڈی جی پروونشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے۔ڈی جی تحفظ ماحولیات ایجنسی عمران حامد کو تبدیل کر کے کمشنر فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صباء اصغر علی کو تبدیل کر کےچیف آف سیکشن پی اینڈ ڈی لگایا کیا گیا ہے یہاں پر تعینات چیف آف سیکشن ڈاکٹر وحید اصغر بھٹی کو تبدیل کر کے ایم ڈی پنجاب ریسورس مینجمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے ایڈیشنل ڈی جی ہاوسنگ ایل ڈی اے اویس مشتاق کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ۔ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ ماہم آصف ملک کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ تعینات کیا گیا ہے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ اب پاشی اکرام ملک کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ لگایا گیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر کو تبدیل کر کےایڈیشنل سیکرٹری آب پاشی تعینات کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر جھنگ جبکہ ڈی جی پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی عمر جاوید کو تبدیل کر کے ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی لگایا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر خانیوال ملیحہ رشید کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے ۔حنا ارشد ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ اینڈ بہبود آباد کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر خانیوال تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب تسلیم اختر رائو کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ اینڈ بہبود آبادی لگایا گیا ہے سیکرٹری بورڈ آف ریونیو رانا حمید کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب تعینات کر دیا گیا ہے۔سید محمد عباس شاہ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر لگایا گیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون کو تبدیل کر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر صاف پانی اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے کیپٹن(ر) سید علی اصغر چیف ایگزیکٹو آفیسر صاف پانی اتھارٹی کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ لگا دیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button