بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کی ہدایت پر داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔

میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے اسلام پورہ، لکشمی چوک،ایبٹ روڈ اور میکلوڈ روڈ آپریشن کر کے تین بلڈنگز کو مسمار جبکہ تین کو سربمہر کر دیا۔






