بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجاز کی ہدایت پر واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔


میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے 5 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار جبکہ تین کو سربمہر کر دیا۔جن علاقوں میں آپریشن کیا گیا ان میں مومن پورہ، شادی پورہ،کینال روڈ،جی ٹی روڈ شامل ہیں۔زونل آفیسر پلاننگ حرا عمران اور بلڈنگ انسپکٹر محمد عرفان نے بھی خود کارروائی کی نگرانی کی۔






