*بھاٹی چوک انڈر پاس کی فنشنگ آخری مراحل میں ہے، انڈر پاس جلد کھولا جائے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے صوبائی دارالحکومت میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ریلوے اسٹیشن، مصری شاہ، بھاٹی چوک اور داتا دربار کے اطراف جاری منصوبوں کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ریلوے اسٹیشن کے اطراف اور مصری شاہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے بریفنگ دی۔ریلوے اسٹیشن کے پارکنگ ایریا میں جلد ڈانسنگ فاؤنٹین لگایا جا رہا ہے۔ریلوے اسٹیشن کے ایک طرف ریلوے کا انجن اور دوسری طرف ریلوے بوگی نصب کی گئی ہے ۔ریلوے اسٹیشن سے منسلک ریلوے وال اور اک موریہ، دو موریہ پل پر بیوٹیفکیشن کا کام تکمیل کے قریب ہے۔شیرانوالہ فلائی اوور کے نیچے سیٹینگ ایریا ڈویلپ کیا جا رہا ہے۔ریلوے اسٹیشن کی جانب جانے والی ٹریفک کے لیے کنٹرولڈ پارکنگ کا میکانزم نصب کیا جا رہا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ریلوے اسٹیشن کے اطراف فنشنگ کے کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے مصری شاہ میں بھی اربن ریجنریشن کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بھاٹی چوک انڈر پاس کے فنشنگ کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ٹیپا نے ںریفنگ میں بتایا کہ بھاٹی چوک انڈر پاس کی فنشنگ آخری مراحل میں ہے، انڈر پاس جلد کھولا جائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے انڈر پاس کے اطراف سروس روڈ کا کام تیز کرنے اور داتا دربار توسیعی منصوبے کے فنشنگ کے کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے مون سون بارشوں کے دوران ترقیاتی منصوبوں پر حفاظتی اقدامات اپنانے اور نکاسی آب یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

Back to top button