*لاہور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کو مزید مواثر بنانے کیلئے جوائنٹ انفورسمنٹ ٹیموں کو متحرک کر دیا گیا۔*

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجاز کی ہدایات جوائنٹ انفورسمنٹ ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں۔جس میں ایم سی ایل شعبہ ریگولیشنز،ضلعی انتظامیہ، پیرا، ٹریفک پولیس،مقامی پولیس شامل ہیں۔میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز جواد الحسن گوندل کے مطابق لاہور کی خوب صورتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق آپریشن کو کامیاب بنایا جا رہا ہے۔یہ واضع پالیسی ہے کہ تجاوزات کا قبضے میں لیا گیا سامان کسی صورت واپس نہیں کیا جائے گا۔ بلدیہ عظمٰی لاہور نےجوائنٹ انفورسمنٹ آپریشن کے سلسلے میں چوبرجی، ملتان روڈ،ایل او ایس نالہ، سمن آباد، پکی ٹھٹھی مین بلیو وارڈ گلشن راوی اور شام نگر میں کارروائی کر کے تجاوز کنندگان کا کئی ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔وسیم عباس اور عمر ذوالفقار نے آپریشن کی نگرانی کی۔

جواب دیں

Back to top button