وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تحصیل کمالیہ اورٹوبہ ٹیک سنگھ کے دیگر علاقوں میں بیوٹیفکیشن پراجیکٹ میں ناقص میٹریل کے استعمال کی تحقیقات کے لئے اعلی سطح انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی- نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین سی ایم آئی ٹی چار رکنی اعلی سطح انکوائری کمیٹی کے کنوینر ہوں گے -ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ ایلیو ایشن،پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، ممبرسی ایم آئی ٹی اور کنوینر کے مقرر کردہ رکن انکوائری کمیٹی کے ممبر ہوں گے -اعلی سطح انکوائری کمیٹی کمالیہ سمیت ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کا معائنہ کرے گی -اعلی سطح انکوائری کمیٹی بیوٹیفکیشن سے متعلقہ ریکارڈ کا جائزہ لے گی -اعلی سطح انکوائری کمیٹی تعمیراتی میٹریل کے معیار،ڈیزائن اور دیگر امور کا جائزہ لے کر بے قاعدگیوں اور کمی کا تعین کرے گی -اعلی سطح انکوائری کمیٹی غفلت، غیر معیاری کام اورتعمیراتی میٹریل کاجائزہ لے کر ذمہ دارو ں کا تعین کرے گی – اعلی سطح انکوائری کمیٹی تحقیقات مکمل کر کے 3دن کے اندر رپورٹ پیش کرے گی-
Read Next
5 گھنٹے ago
*پنجاب آرٹیفیشل انٹیلی جنس ہب قائم کرنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا-*
1 دن ago
حکومت پنجاب نےپی ایم ایس کے 47 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی ڈپٹی سی او ایم سی ایل محمد جمیل بھی شامل
2 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے، سی ای اوملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عثمان اکرم تبدیل،ایم ڈی کی سیٹ سے بھی فارغ
2 دن ago
*وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے موبائل وٹرنری فلیٹ کا افتتاح کر دیا*
2 دن ago






