وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب ڈویلپمنٹ،واٹر اینڈ سینی ٹیشن اور ہارٹیکلچر کے لئے صوبائی اتھارٹیز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے تین صوبائی اتھارٹیز بنانے کی اصولی منظوری دے دی۔ پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹی،پنجاب واٹراینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی اور پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی قائم کی جائے گی۔ صوبائی اتھارٹیز کے قیام کے لئے باقاعدہ قانون سازی ہو گی۔ صوبائی اتھارٹیز مرکزی سطح پر پالیسی اور پلان تشکیل دیں گی۔ لوکل لیول پر ڈویلپمنٹ،واٹر اینڈ سینی ٹیشن اور ہارٹیکلچر ایجنسی عملدرآمد یقینی بنائیں گی۔ اجلاس میں صوبائی اتھارٹیز کے لئے گورننگ بورڈ اور ڈائریکٹر جنرل بنانے کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ لوکل لیول پر مینجمنٹ بورڈ اور منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کرنے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سٹریٹ لائٹس کوسولر انرجی پر منتقل کرنے کی ہدایت کی۔ صوبائی وزراء بلال یٰسین،ذیشان رفیق،چیف سیکرٹری،پرنسپل سیکرٹری،متعلقہ سیکرٹریز اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ سیکرٹری ہاؤسنگ اور بلدیات ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
Read Next
2 گھنٹے ago
*پنجاب آرٹیفیشل انٹیلی جنس ہب قائم کرنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا-*
1 دن ago
حکومت پنجاب نےپی ایم ایس کے 47 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی ڈپٹی سی او ایم سی ایل محمد جمیل بھی شامل
2 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے، سی ای اوملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عثمان اکرم تبدیل،ایم ڈی کی سیٹ سے بھی فارغ
2 دن ago
*وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے موبائل وٹرنری فلیٹ کا افتتاح کر دیا*
2 دن ago





