*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا پونیکی گاؤں اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پتوکی کا دورہ*

کمشنر لاہور نعمان یوسف نے تحصیل پتوکی میں واقع پونیکی گاوں اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پتوکی کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے کا پونیکی گاوں کا دورہ کیا اور ستھرا پنجاب کے تحت صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے گاوں میں رہائشیوں سے ستھرا پنجاب کے تحت صفائی پلان بارے استفسار کیا۔ کمشنر نے ضلعی انتظامیہ کو صفائی کے حوالے سے موقع پر ہدایات جاری کیں۔ کمشنر نعمان یوسف نے کہا ہے کہ روزانہ اور شیڈول کے مطابق نالیوں اور اوپن ایریاز کی صفائی ہونی چاہئیے، ستھرا پنجاب کے تحت رورل اور اربن روزانہ صفائی کا معیار یکساں ہے۔ صفائی کے حوالے سے کوئی کمپرومائز نہیں۔بعد ازاں کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پتوکی کا دورہ کیا۔ انہوں نے ستھرا پنجاب کے تحت صفائی اور پبلک ہیلتھ فسیلیٹیز میں طبی نگہداشت پروٹوکولز کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے ٹی ایچ کیو پتوکی میں ایمرجنسی، سرجری، میڈیسن وارڈز سمیت دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے میڈیسن سٹور، میڈیسن بیجز اور ادویات فراہمی ریکارڈ کو خصوصی طور پر چیک کیا۔ ادویات فراہمی، ڈیوٹی روسٹر سمیت صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے ہسپتال کی مختلف وارڈز کا دورہ کیا، وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی اور علاج معالجے سہولیات بارے دریافت کیا، مریضوں سے مفت ادویات فراہمی بارے خصوصی طور پر دریافت کرکے اطمینان کا اظہار کیا۔ کمشنر لاہور نے خصوصی طور پر واش رومز کو چیک کیا۔کمشنرلاہورڈویژن نعمان یوسف نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں صفائی کے معیار پر کوئی کمپرومائز نہیں، کینٹین، پارکنگ ایریا و دیگر فسیلیٹیز کی صفائی و ہائ جین پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ کمشنر لاہور کیا کہ وزیراعلی پنجاب ہدایات کے مطابق طبی سہولیات جائزہ کے لئے ہسپتالوں کے دورے جاری ہیں، شیڈول کے مطابق ہسپتالوں میں طبی سہولیات فراہمی و کلیننگ کو چیک کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button