شہر بھر میں صفائی آپریشن کو مزید موثر بنانے کے لئے ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی جانب سے موثر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کی ہدایت پر لاہور میں صفائی آپریشنز ٹیموں کے افسران کا اہم اجلاس ہیڈ آفس ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور میں منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی سی ای او ہیڈ کوارٹرزالطاف انصاری نے کی۔ڈپٹی سی ای او آپریشنز مبین احسن،ڈی جی ایم آپریشنز,فلیٹ مینیجرز اور ٹاؤن مینجرز نے اہم اجلاس میں شرکت کی۔شہریوں کو بہترین صفائی سہولیات فراہمی ممکن بنانے کے لیے سینیٹری ورکرز کی حاضری اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی سی ای او ہیڈ کوارٹر الطاف انصاری نے فیلڈ میں ورکرز کی حاضری بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے۔ مؤثر صفائی اقدامات کے تحت مارکیٹوں اورکمرشل ایریاز میں بہترین سہولیات فراہم کرنے،سبزی و فروٹ منڈیوں میں جاری صفائی آپریشن کی سخت مانیٹرنگ اورعارضی کولیکشن پوائنٹس کو روزانہ کی بنیاد پر کلیئر کرنے کی ہدایات کی گئیں۔ مذید برآں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت شہریوں کو بہترین صفائی سہولیات فراہم کرنے کے لیے لاہور کی تمام یونین کونسلز میں سو فیصد ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن یقینی بنانے اورتعلیمی اداروں، ہسپتالوں، پارکس کے اطراف سمیت تمام عوامی مقامات پر صفائی عملہ تینوں شفٹوں میں صفائی ستھرائی پر مامور کرنے کے احکامات بھی صادر کر دئیے گئے ہیں۔
Read Next
13 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا شالیمار زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 مسمار،6 سربمہر
3 دن ago
*بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیلئے اکتوبر کا شیڈول جاری کر دیا*
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن نے کرول گھاٹی سے جھگیوں کا صفایا کر دیا،5ایکڑ اراضی واگزار
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا نشتر زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 مسمار،دو سربمہر
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف واہگہ زون میں آپریشن،6 سربمہر
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 مسمار
1 ہفتہ ago
تجاوزات کے خلاف اتوار کے روز میں گرینڈ آپریشن،میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن جواد الحسن گوندل کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
1 ہفتہ ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا تحصیل ماڈل ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف موثر آپریشن،واپڈا ٹاؤن اور ویلنشیا ٹاؤن سے تجاوزات کا صفایا
1 ہفتہ ago



