بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف سمن آباد زون میں آپریشن کیا۔میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے کارروائی کے دوران دو غیر قانونی تعمیرات کو جزوی طور پر مسمار جبکہ تین کو سربمہر کر دیا۔
آپریشن انچارج زونل آفیسر پلاننگ سمن آباد زون معصومہ اکرام کی سربراہی میں جن علاقوں میں آپریشن کیا گیا ان میں پکی ٹھٹھی مہاجر آباد اور پونچھ روڈ کی علاقے شامل ہیں۔






