میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر کی مرکزی شاہراہوں پر اسٹریٹ لائٹس کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے منصوبے کو مزید وسعت دینے کا اعلان کرتے ہوئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کو شہر کی مزید اہم شاہراہوں پر کام شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے، مرکزی شاہراہوں پر سولر لائٹس کی تنصیب کے مثبت نتائج کے بعد اس منصوبے کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر کی اہم شاہراہوں پر اسٹریٹ لائٹس کو سولر انرجی پر منتقل کرنے سے بجلی کی بچت کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بہتر اور مسلسل روشنی کی سہولت فراہم ہوگی، بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے توانائی کے متبادل اور ماحول دوست ذرائع کے استعمال کو فروغ دے رہی ہے،انہوں نے کہا کہ شاہراہِ سعدی پر اسٹریٹ لائٹس کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ آنے والے دنوں میں شہر کی مزید اہم اور مرکزی شاہراہوں پر بھی سولر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام شروع کیا جائے گا، اس منصوبے کا مقصد شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ توانائی کے اخراجات میں کمی لانا ہے،میئر کراچی نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ سولر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے کام کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور شہر کی دیگر اہم شاہراہوں کو بھی مرحلہ وار سولر انرجی پر منتقل کرنے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جائے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں جدید، ماحول دوست اور پائیدار نظام متعارف کرانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
Read Next
13 گھنٹے ago
کراچی کے بنیادی شہری مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں،پارلیمانی لیڈر، ترجمان میئر کراچی
13 گھنٹے ago
ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے ڈیڈلائن مقرر،سڑکوں کے ساتھ سٹریٹ لائٹس کی بحالی پرخصوصی توجہ دی جائے،میئر کراچی
3 دن ago
ناتھا خان روڈ اور گلستانِ جوہر کے درمیان اہم رابطہ سڑک کا منصوبہ آخری مراحل میں داخل
3 دن ago
چکور نالہ کی کارپٹنگ کا کام چار روز میں مکمل کرلیا جائے گا،میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب
4 دن ago






