کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف نے آر پی او شیخوپورہ رینج اطہر اسماعیل کے ہمراہ مریم آباد کا دورہ کیا۔ انہوں نے مریم آباد سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر تین روزہ تقریبات انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ افسران نے سالانہ زیارت مقدسہ مریم سکیورٹی و میونسپل انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ تین روز تقریبات میں 5تا10لاکھ زائرین کی آمد متوقع ہے، زائرین کیلئے 10بستروں کا ہسپتال، 4 کلینک آن ویلز اور ایک فیلڈ ہسپتال قائم کیا جارہا ہے۔ مریم آباد میں انتظامی و کنٹرول سنٹر قائم ہے۔
کمشنر لاہور و آر پی او شیخوپورہ رینج نے مریم مقدسہ کیتھولک چرچ کے منتظمین و پاسٹرز کے ہمراہ زیارت مقدسہ مریم چرچ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایمانوئیل اطہر جولیس رکن پنجاب اسمبلی نے انتظامات کے حوالے سے فیڈ بیک دیا۔ مریم مقدسہ کیتھولک چرچ منتظمین و پاسٹرز نے تمام انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چرچ منتظمین نے خصوصی دعا کا اہتمام کیا۔ پاکستان کی حفاظت کیلئے دعا کی گئی.اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف نے کہا ہے کہ مسالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر تین روزہ تقریبات انتظامات کو سو فیصد یقینی بنایا جائے گا، وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر احسن انتظامات ہونگے، انتظامیہ مکمل رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل اور سکیورٹی انتظامات پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا، آمدی راستوں کو آرام دہ بنائیں۔ ۔ کمشنر لاہور نے زائرین کیلئے قائم فیلڈ انتظامات کا بھی دورہ کیا۔ ڈیوٹی پر مامور عملہ کی حوصلہ افزائی کی۔






