ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیرِ صدارت ایل ڈی اے ڈیجیٹل ریفارمز بارے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ٹاؤن پلاننگ ونگ میں ڈیجیٹل ریفارمز اور انسپکشن رجیم کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹاؤن پلاننگ ونگ کا مکمل ڈیٹا مانیٹرنگ ڈیش بورڈ پر اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے کہا کہ ٹاؤن پلاننگ کی انسپکشن اور فیلڈ سرگرمیوں سے متعلقہ ایس او پیز جلد نافذ کیے جائیں۔غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کی روک تھام اور پیلنٹی کی ریکوری کے لیے ڈیجیٹل میکانزم مرتب کیا جائے۔ فیلڈ میں انسپکشن و سیلنگ آپریشن کے لیے جانے والی ٹیمیں کیو آر کوڈ پر مبنی کارڈ لازمی آویزاں کریں۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے کا نام استعمال کرنے والے پرائیویٹ افراد کے خلاف ایکشن یقینی بنایا جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے چیف آئی ٹی آفیسر کو غیر قانونی کمرشل املاک کی ڈیجیٹل میپنگ کا مانیٹرنگ ڈیش بورڈ فوری اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ شہریوں کو سہولت اور سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ٹاؤن پلاننگ اور ہاؤسنگ کے افسران فیلڈ ٹیموں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ یقینی بنائیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ اور چیف آئی ٹی آفیسر، چیف ٹاؤن پلانر ون، چیف ٹاؤن پلانر ٹو، چیف میٹرو پولیٹن پلانر، ڈائریکٹر فنانس اور ڈائریکٹر ریونیونے شرکت کی۔






