بلدیہ عظمٰی لاہور کا شاہ عالمی اور اردو بازار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ،تاجر رہنماؤں سے ملاقات

بلدیہ عظمٰی لاہور نے شاہ عالمی اور اردو بازار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن سے قبل تاجر رہنماؤں کو اعتماد میں لے لیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز اور چیف آفیسر کلیم یوسف کی ہدایت پر میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز جواد الحسن گوندل نے شہر کی دونوں گنجان ترین مارکیٹوں کی تنظیموں سے مذاکرات کرے تجاوزات کے خلاف بلاتفریق آپریشن پر تاجر رہنماؤں کو اعتماد میں لیا گیا۔ شاہ عالمی اور اردو بازار کے دکانداروں کو بھی وارننگ دے دی گئی ہے کہ وہ اپنی دکان کی حدود سے تجاوز نہ کریں۔تجاوز کنندگان سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ضبط کیا گیا سامان واپس نہیں ہوگا۔تاجر رہنماؤں نے بلدیہ عظمٰی لاہور کو تجاوزات کے خاتمے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔شاہ عالم مارکیٹ کی نمائندگی چیئرمین بی این ایف خرم لودھی جبکہ اردو بازار کے تاجروں کی نمائندگی جاوید اقبال صدر شاہین گروپ،میاں زاہد رشید سیکرٹری جنرل شاہین گروپ نے کی۔

جواب دیں

Back to top button