*ایبٹ آباد میں غیر قانونی تجاوزات ہٹانے پر وکلاء اور سرکاری ملازمین آمنے سامنے*

ایبٹ آباد کے کچہری کمپاونڈ میں گزشتہ روز مقامی انتظامیہ اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے عملہ کی جانب سے راستہ عام کے درمیان واٹر فلٹریشن پلانٹ کی غیر قانونی تنصیب اور کمرہ کی تعمیرات کو ھٹانے اور راستہ عام کو واگزار کرانے کے موقع پر ضلع کچہری کے وکلاء کی طرف سے مداخلت اور عملہ کو ناجائز طور پر زدو کوب کرنے اور ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ کی افسران کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر آج ضلع ایبٹ آباد کی تمام کلرکس برادری، عملہ پٹواریاں اور TMA سٹاف نے مقامی انتظامیہ اور بلدیہ کے افسران اور متاثرہ عملہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر پریس کلب تک احتجاجی مارچ کیا۔پریس کلب کے سامنے پہنچ کر ملازمین نے جلسہ کی صورت اختیار کر لی اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے مقامی انتظامیہ، بلدیہ کے افسران کے حق میں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زبردست نہرے بازی کی اور بعد ازاں مظاہرین پر امن طور پر تحصیل بلڈنگ کی طرف روانہ ہو گئے جب کہ تحصیل بلڈنگ پہنچ کر ملازمین کے نمائندوں نے بھر پور انداز میں گزشتہ روز کے تجاوزات آپریشن کا دفاع کیا اور وکلاء کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں غنڈہ گردی کرنے اور موقع پر تجاوزات آپریشن کو سبوتاژ کرنے اور آفیسرز کے خلاف گالم گلوچ کرنے،کار سرکار میں مداخلت کرنے اور عملہ کو زدو کوب کرنے کے خلاف غیر مہینہ مدت تک ہڑتال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے فوری مداخلت کرنے اور تلافی کا مطالبہ کیا ہے۔مزید برآں لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے عہدیداران نے ایبٹ آباد کے واقع کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف فوری تادیبی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button