بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف داتا گنج بخش زون میں آپریشن کیا۔
میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے 3 غیر قانونی تعمیرات کو جزوی مسمار جبکہ تین کو سربمہر کر دیا۔جن علاقوں میں آپریشن کیا گیا ان میں اسلام پورہ، آؤٹ فال روڈ،گندا نالہ ہال روڈ، لنک جیل روڈ اور عالمگیر روڈ شامل ہیں۔






