ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں بارے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر فیروز پور روڈ کی اپ گریڈیشن کے مجوزہ پلان کا جائزہ لیا گیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے فیروز پور روڈ کے مجوزہ پلان بارے بریفنگ دی۔ایل ڈی اے فیروز پور روڈ پر 15 کلومیٹر سڑک کے دونوں اطراف اپ گریڈیشن کا کام کرے گا۔کینال بینک روڈ سے گجومتہ تک اربن ریجنریشن کے تحت فیروز پور روڈ کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔فیروز پور روڈ پر ہسپتال کے سامنے تجاوزات کا خاتمہ اور ڈراپ لین بھی منصوبے کا حصہ ہو گا۔
فیروز پور روڈ پر فلائی اوورز کے نیچے سیٹینگ ایریا ڈویلپ کیا جائے گا۔فیروز پور روڈ پر تجاوزات کا خاتمہ، فٹ پاتھ کی تعمیر اور یونیفارم ڈویلپمنٹ کی جائے گی۔فیروز پور روڈ سے غیر ضروری سائنیج کا بھی خاتمہ کیا جائے گا۔فیروز پور روڈ پر فساڈ کی اپ گریڈیشن اور پارکنگ کے لیے جگہیں بھی بنائی جائیں گی۔عبد الستار ایدھی انڈرپاس کو سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل پر خوبصورت بنایا جائے گا۔اجلاس میں ریلوے اسٹیشن اور مصری شاہ کے اطراف جاری کاموں بارے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں گلبرگ سکیم میں جاری سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے کاموں بارے بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں چوک ناخدا پر مجوزہ انڈرپاس کی پیش رفت بارے بھی بریفننگ دی گئی۔شادباغ کے علاقے میں اکبر روڈ، چوک ناخدا پر انڈر پاس تعمیر کیا جائے گا۔چوک ناخدا پر دو رویہ دو لین پر مشتمل انڈرپاس بنایا جائے گا۔انڈرپاس سے یومیہ ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں مستفید ہوں گی۔ اجلاس میں سٹرکچر پلان روڈز پر ترقیاتی کاموں کی پیش رفت اور درپیش چیلنجز بارے بھی آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی اور انجینرنگ کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔






