بے گھر لوگوں کیلئے پاکستان کا پہلا اور منفرد”اپنی زمین، اپناگھر“پروگرام کا آغاز کر دیا گیا۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نواز شریف نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی درخواست پر ”اپنی زمین، اپنا گھر“پروگرام کا افتتاح اور قرعہ اندازی کا آغاز کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف بھی موجود تھیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نوازشریف نے ڈیجیٹل ٹچ کے ذریعے سکیم کا باضابطہ آغاز کیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے ”اپنی زمین، اپناگھر“ کی ڈیجیٹل قرعہ اندازی کا آغازبھی کیا۔قرعہ اندازی کے بعد وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اٹک کی خاتون رخسانہ بی بی کو خود فون کرکے پلاٹ نکلنے پر مبارکباد پیش کی۔، قائد مسلم لیگ(ن) محمد نواز شریف نے رخسانہ بی بی کو ٹیلی فون پر مبارکباد دی اورکہا کہ”مبارک ہو،قرعہ اندازی میں مفت پلاٹ نکل آیا ہے“۔رخسانہ بی بی نے قائد مسلم لیگ (ن)محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کوبہت سی دعائیں دیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بہاولپور کی تحصیل منڈی یزمان کی میرومائی کا پلاٹ نکلنے پربھی فون کیا، قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سے بات چیت کرائی۔میرو مائی کے شوہر رمیش لال قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا فون آنے پر خوشی سے نہال ہو گئے۔ قائد محمد نواز شریف نے رمیش لال سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ”مجھے جانتے ہیں؟“۔رمیش لال نے کہا کہ”پوچھنے کی بات نہیں“،”آپ ہمارے سب سے بڑے قومی لیڈر ہیں“۔اس موقع پروزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ قائد محمد نواز شریف کی”اپنی زمین، اپنا گھر“پراجیکٹ کی قرعہ اندازی کیلئے تشریف لانے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ تین مرلہ کا پلاٹ حاصل کرنے والے شہریوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ تین مرلہ کا مفت پلاٹ حاصل کرنیوالے گھر بنانے کیلئے 15لاکھ قرض حاصل کر سکتے ہیں۔15لاکھ قرض نو سال میں 14ہزار ماہانہ آسان قسط میں ادا کرنا ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ کھوکھلے نعرے نہیں وعدوں کی حقیقی تعبیر پیش کررہے ہیں۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یٰسین نے ”اپنی زمین، اپنا گھر“پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب بھر کے 19اضلاع کی 23ہاؤسنگ سکیموں میں 2ہزار افراد کو رہائشی پلاٹ مل گئے۔جہلم میں 730، قصور میں 388، فیصل آباد257، لودھراں میں 219 نادار افراد کو پلاٹ مل گئے۔ضلع اوکاڑہ کے 130 لیہ55، بھکر52، ساہیوال کی 33 اور سرگودھا کے 25 افراد کو پہلے مرحلے میں پلاٹ مل گئے۔ضلع خوشاب میں 24،بہاولنگر20، منڈی بہاؤالدین 17، راجن پور میں 15 اور اٹک میں 11 خوش نصیب پلاٹ کے حقدارٹھہرے۔ضلع گجرات8، بہاولپور7، جھنگ اور وہاڑی میں چار چار اور چنیوٹ کے 2 درخواست دہندگان کو پلاٹ مل گئے۔”اپنی زمین، اپنا گھر“ پروگرام میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے فول پروف طریقہ کار اپنا یا گیا۔”اپنی زمین، اپنا گھر“ پروگرام میں 4لاکھ 83ہزار سے زائد افراد نے رجسٹریشن کرالی۔پہلے فیز کے لئے2 لاکھ 57ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔”اپنی زمین، اپناگھر“پروگرام کے لئے اپلائی کرنے والوں کی نادرا ر ڈسٹرکٹ فیلڈ سٹاف کے ذریعے سکریننگ اور تصدیق کرائی گئی۔ڈسٹرکٹ اسکروٹنی کمیٹی نے 18 ہزار 308 درخواست دہندگان کو قرعہ اندازی کا اہل قرار دیا۔صوبہ بھر میں 18لاکھ سے زائد لوگوں نے ”اپنی چھت، اپنا گھر“ ایپ استعمال کی، 9لاکھ 70ہزار افراد رجسٹرڈہوئے۔”اپنی چھت، اپنا گھر“پراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ 18 ہزار لوگوں کو 145 ارب روپے کے قرض مل گئے۔
Read Next
15 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا عید پرزائد کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم*
18 گھنٹے ago
حکومت پنجاب نے عید الفطر پر تین روزہ تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
2 دن ago
پنجاب میں بڑے پیمانے پرتقرروتبادلے،اسد اللہ تبدیل،خرم پرویز چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی تعینات
2 دن ago
پنجاب کابینہ کا اجلاس، لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز،غیر قانونی سکیموں اور تعمیرات کے سدباب کیلئے ایل ڈی اے کمیشن میں توسیع کی منظوری سمیت اہم فیصلے
4 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب کلائمیٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کاآغاز*
Related Articles
مریم نواز شریف کا لاہور میں ڈور پھرنے سے پولیس اہلکارکے زخمی ہونے کا نوٹس، پتنگ بازی پر پابندی یقینی بنانے کا حکم
5 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق 49 سہولت بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فروخت جاری،ترجمان
6 دن ago




