لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے سال کے سب سے اہم اور گرینڈ صفائی آپریشن کی جامع حکمتِ عملی کو کامیاب بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اس مقصد کے حصول کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی نے عید قربان سے قبل تمام سینٹری ورکرز اورآفیسرز کی ٹرانسفر پوسٹنگ کومکمل بین کر دیا ہے۔فیصلے پر عملدرآمد کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی انتظامیہ نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی عمر چوہدری کے مطابق ٹرانسفر پوسٹنگ پر بین عید قربان میگا صفائی آپریشن کی تیاریوں کے پیش نظر لگایا گیا ہے۔عید قربان میگا صفائی آپریشن کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ٹرانسفر پوسٹنگ پر مکمل بین سے بہترین حکمت عملی مرتب کرنے میں مدد ملے گی، تاہم اخباری اشتہارات میں اعلان کردہ آسامیوں پر امیدواران آنلائن پورٹل پر اپلائی کر سکیں گے۔
Read Next
24 گھنٹے ago
روڈا کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی، حسنین سٹی،بسم اللہ ہاؤسنگ گارڈن،عدیل،عظیم، متین گارڈن خرم ٹاؤن الحق گارڈن، حسن بلاک،سمارٹ ہومز کے دفاتر سیل
1 دن ago
لاہور،عوامی مقامات، بس اسٹاپس اور مین شاہراہوں پر پان تھوکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
2 دن ago
*ٹاون ہال لاہور۔ "محفوظ بسنت” شہریوں کے تحفظ کے لیے موٹرسائیکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کی مہم عروج پر۔*
2 دن ago
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی20سیریز،قذافی اسٹیڈیم کی صفائی دھلائی مکمل،زیرو ویسٹ زون قرار دے دیا گیا
4 دن ago






