پولیو ورکرز ہمارے اصل ہیروز ہیں جو مشکل حالات کے باوجود گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلاتے ہیں۔ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح اور قومی ذمہ داری ہے۔ 2026 تک سندھ کو پولیو فری صوبہ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وزیر صحت و بہبودِ آبادی سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ایمرجنسی آپریشنز سینٹر برائے انسدادِ پولیو سندھ کے زیر اہتمام جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کراچی میں عالمی یومِ پولیو 2025 کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولیو ورکرز، ڈی سیز اور ڈی ایچ اوز کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔ اگر اسی طرح محنت اور تعاون جاری رہا تو انشاء اللہ 2026 میں سندھ کو پولیو فری صوبہ بنائیں گے۔ پولیو ورکرز اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر عوامی خدمت میں مصروف ہیں۔ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے والدین سے درخواست کی کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں۔ جس بچے کی قوتِ مدافعت کم ہو پولیو وائرس اسے متاثر کرتا ہے۔ والدین کو سمجھنا ہوگا کہ بظاہر صحت مند بچے بھی اس وائرس کا شکار ہو سکتے ہیں۔ لہٰذا ہر والدین پر فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ہر پولیو مہم میں لازمی قطرے پلائیں تاکہ کوئی بچہ محروم نہ رہے۔سندھ حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ اس موقع پر سیکریٹری صحت ریحان بلوچ، پرونشل کوآرڈینیٹر ای او سی ارشاد سوڈھر، چیئرمین پولیو پلس کمیٹی عزیز میمن، عالمی ادارہ صحت، یونیسف اور دیگر شراکت دار اداروں کے نمائندگان سمیت بڑی تعداد میں محکمہ صحت کے افسران اور فرنٹ لائن پولیو ورکرز نے شرکت کی۔ تقریب میں بچوں کی جانب سے ٹیبلو بھی پیش کیا گیا جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے ورکرز میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے مزید کہا کہ پولیو ورکرز کی انتھک محنت سے سندھ میں کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے۔ ہمیں عزم کرنا ہوگا کہ اگلے سال پولیو فری ڈے منائیں۔ اور اگر اسی جذبے سے کام جاری رہا تو جلد پاکستان پولیو فری بن جائے گا۔
Read Next
18 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت تھر کول اینڈ انرجی بورڈ کا اجلاس*
2 دن ago
*سندھ اور ازبک صوبے ناوائی کے درمیان وسیع تعاون پر اتفاق*
4 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی یونیورسٹی روڈ کے تعمیری کام میں تاخیر کی وجہ سے شہریوں سے معذرت،3 ماہ کے ہدف
5 دن ago
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے ورلڈ بینک سندھ پراپرٹی ٹیکس ماڈرنائزیشن اینڈ انہانسمنٹ کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات
6 دن ago
*سانحہ گل پلازہ کے 200 متاثرین میں 511.7 ملین روپے معاوضے کے چیک تقسیم*
Related Articles
انجینئرڈ سینیٹری لینڈ فل سائٹ جام چاکرو کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ
6 دن ago
کریم آباد انڈر پاس کی سافٹ لانچنگ 30 اپریل کو کی جائے گی،وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ
7 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ملاقات، کراچی جیکب آباد براستہ کوٹری لاڑکانہ روٹ کی بحالی پر اتفاق
1 ہفتہ ago


