"محفوظ بسنت” شہریوں کے تحفظ کے لئے موٹرسائیکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کی مہم عروج پر۔ لاہور ٹاون ہال میں سیفٹی کیمپس سے موٹر سائیکلز پر سیفٹی راڈز لگائے جارہے ہیں۔ کمشنر لاہور مریم خان، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز اور سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے مہم میں حصہ لیا اور موٹرسائکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کا جائزہ لیا۔اس موقع پر کمشنر لاہور مریم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں خصوصا بائیکرز کی سیفٹی اور سکیورٹی کیلئے خصوصی مہم چلائی جارہی ہے، پورے شہر میں ٹاون ہال سمیت 100 سیفٹی کیمپس سے محفوظ بسنت مہم سلسلے میں موٹرسائیکلز پر فری سیفٹی وائرز نصب لگائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین روزہ بسنت کے دوران سیفٹی کے بغیر کوئی موٹر سائیکل لاہورکی سڑکوں پر نہیں آئیگی، کائٹ فلائنگ آرڈینینس 2025کے تحت موٹرسائیکل سوار سیفٹی وائرز/راڈز لگانے کے پابند ہیں۔کمشنر لاہور نے کہا کہ صرف لاہور ضلع کی حدود میں تین روزہ ”محفوظ بسنت“6,7,8 فروری 2026, ہورہی ہے، 6فروری 2026سے پہلے ضلع لاہور میں پتنگ بازی کی قطعا اجازت نہیں، شہر میں پتنگ و ڈور کی فروخت کی اجازت صرف یکم فروری تا 8 فروری 2026 ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ کائٹ فلائنگ میٹیریل مینوفیکچرنگ کی اجازت بھی صرف ضلع لاہور میں ہے اور صرف رجسٹرڈ مینوفیکچررز، ٹریڈرز اور سیلرز کو ہی کاروبار کی اجازت ہوگی۔ کمشنر لاہور نے ”محفوظ بسنت“ کی تاریخوں و قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کریک ڈاون کی ہدایات دی ہیں، وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ و پولیس انتظامیہ فیلڈ میں متحرک ہیں، محفوظ بسنت ثقافتی تہوار کے دوران تمام محکمے ضلعی انتظامیہ و پولیس کے معاون کار ہونگے۔کمشنر لاہور مریم خان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ محفوظ بسنت کیلئے بائیک پروٹیکشن و بائیکر سیفٹی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، شہری موٹر سائیکز پر سیفٹی راڈز ضرور لگائیں، بسنت کے دنوں میں شہر میں فری رائیڈ سروس بھی فراہم کی جارہی ہے، شہریوں کے تحفظ کیلئے ہر قدم اٹھائیں گے، شہری بھی محفوظ بسنت کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں، ڈی سی لاہور نے بھی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہر لاہور میں قائم سیفٹی راڈز کیمپس سے اپنی موٹر سائیکلز پر فری سیفٹی راڈز لگوائیں۔اس موقع پر سی سی پی او لاہور اور سی ٹی او لاہور نے کہا کہ لاہور شہر میں 100 روڈ سیفٹی کیمپس سے روزانہ 50ہزار تا 60ہزار موٹر سائیکلز پر سیفٹی راڈز لگائے جارہے ہیں، قانون کی خلاف ورزی پر پولیس سخت ایکشن لے گی اور زیروٹالرنس ہوگی، محفوظ بسنت کیلئے گورنمنٹ کیجانب سے 10 لاکھ سے زائد سیفٹی راڈز موٹرسائیکلز پر لگائے جائینگے۔
Read Next
22 گھنٹے ago
سالانہ عرس حضرت میاں میرؒ کی دو روزہ تقریبات:بہترین صفائی سہولیات فراہمی کیلئے سی ای او شہریار عارف خان خود فیلڈ میں متحرک
2 دن ago
میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز جواد الحسن گوندل کا مال روڈ اور ہال روڈ پر پارکنگ انتظامات کا جائزہ،تجاوزات کے خلاف آپریشن سخت
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا تمام تحصیلوں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن،تجاوز کنندگان کے گرد گھیرا تنگ
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا سمن آباد زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،دو جزوی مسمار،3 سربمہر
3 دن ago
لاہور میں مثالی صفائی انتظامات کے لئے ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور آپریشن ٹیموں کے افسران کااہم اجلاس
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف عزیز بھٹی زون میں آپریشن،4 جزوی،2 مکمل مسمار، چار سربمہر
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کا تمام تحصیلوں میں تجاوزات کے خلاف موثر آپریشن،سامان ضبط،درجنوں دکانیں سیل
4 دن ago
ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کا بادامی باغ سبزی منڈی میں ویسٹ کلئیرنس آپریشن، سی ای او شہریار عارف خان نے خود جائزہ لیا
5 دن ago


