بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،پانچ مسمار،تین سربمہر

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجاز کی ہدایت پر واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا

۔ایم سی ایل شعبہ پلاننگ کے اسکواڈ نے 5 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار جبکہ تین بلڈنگز کو سربمہر کر دیا۔میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں برکی روڈ،جی ٹی روڈ،جلو گاؤں، غوث گارڈن اور سلامت پورہ کے علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی گئی۔

جواب دیں

Back to top button