کمشنرلاہورڈویژن مریم خان کی مون سون انتظامات اور ڈی سلٹنگ آپریشنز کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ و محکمہ اریگیشن کو ہدایات جاری

کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے مون سون انتظامات اور ڈی سلٹنگ آپریشنز کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ و محکمہ اریگیشن کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اریگیشن اپنے نالوں کی ڈی سلٹنگ آپریشنز ضلعی انتظامی افسران کے ہمراہ کریں، لاہور ریجن میں ڈی سلٹنگ آپریشنز چیف انجینرز اریگیشن کی نگرانی میں دو ہفتوں میں مکمل ہونے چاہییں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ سیم نالوں کی گزرگاہوں میں صفائی اور تجاوزات خاتمہ آپریشنز کیے جائیں، سیلابی نالوں ایریاز میں مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں مکمل پلاننگ کریں، تمام نالوں اور سٹارم واٹر نالوں کی ڈی سلٹنگ آپریشنز کو سو فیصد مکمل کریں۔کمشنر لاہور نے کہا کہ اربن فلڈنگ صورتحال سے نمٹنے کیلئے شہروں کی تمام سیوریج و ڈرینز کو خصوصی فوکس کیا جائے، ہر ضلع محکمہ موسمیات سے ہمہ وقت رابطہ رکھے واسا انتظامات کو مکمل کریں، ضلعی انتظامیہ، محکمہ آبپاشی سمیت ہر محکمہ اپنی ذمہ داری کے مطابق جوابدہ ہوگا۔کمشنر لاہورڈویژن مریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مون سون تیاریوں، نالوں کی ڈی سلٹنگ، سٹارم واٹر ڈرینز صفائی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرز و چیف انجینرز اریگیشن نے شرکت کی۔

کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے کہا کہ ڈی سلٹنگ آپریشنز مون سون انتظامات کے حوالے سے پوری ڈویژن کا سب سے بڑا ہدف ہیں۔ لاہور، شیخوپورہ و قصور میں کل 122ڈرینز ہیں ڈی سلٹنگ آپریشنز جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیشگی مون سون اقدامات سے ہی آمدہ صورتحال میں چیلنجز سے نبرد آزما ہو سکتے ہیں۔ ہر تحصیل میں ترقیاتی کاموں کو ٹائم لائنز و ڈیڈلائنز کے تحت معیار کے مطابق مکمل کریں۔اجلاس میں ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز، ایڈیشنل کمشنر ارشد بھٹی، ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ، ڈی سی ننکانہ راو تسلیم اختر، ڈی سی قصور آصف رضا، چیف انجینر راشد منہاس، چیف انجینر فیصل آباد ریجن راشد محمود اے سی جی وجہیہ ثمرین و دیگر افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button