محکمہ بلدیات پنجاب نے چیف سیکرٹری کی طرف سے نکالے گئے آفیسر کو لوکل گورنمنٹ بورڈ میں اہم اسامی پر تعینات کر دیا۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے بطور سزا ہٹائے گئے گریڈ 17 کے جونیئر آفیسر محمد احمد کو سیکرٹری بلدیات کی جانب سے ایڈمنسٹریٹو آفیسر ریگولیشنز پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ تعینات کیا گیا ہے جنھیں پہلے چیف آفیسر پتوکی سےچیف آفیسر میونسپل کمیٹی قلعہ دیدار سنگھ تبدیل کیا گیا تھا۔واضع رہے کہ لوکل گورنمنٹ بورڈ کی جس اسامی پر مذکورہ آفیسر کو تعینات کیا گیا ہے اس کے اختیارات میں لوکل گورنمنٹ سروس کے چیف افسران،ایم اوز،ڈی اوز ریگولیشنز اور دیگر کے حوالے سے عدالتی معاملات اور دیگر سروس کے امور ہیں۔اس اسامی پر گریڈ 18 سے 19 کا آفیسر تعینات ہو سکتا ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب نے سنگین الزامات پر مذکورہ آفیسر کو تبدیل کیا تھا۔یہ بات اہم ہے کہ ایڈمنسٹریٹو آفیسر ریگولیشنز کا چارج تھیوفلس نوید گریڈ18 کے آفیسر کے پاس ہے جو ڈائریکٹر ایم آر ڈائریکٹوریٹ جنرل آئی اینڈ ایم بھی ہیں۔محمد احمد کو تقرروتبادلے کے معاملات میں خرابی اور افسران کو حراساں کر کے معاملات ڈیل کرنے سمیت سنگین الزامات ہیں۔جو اب لوکل گورنمنٹ بورڈ میں دوبارہ مزید پرکشش سیٹ پر براجمان ہونے کے لئے سرگرم ہے۔
اس آفیسر کی وجہ سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ رضوان نذیر کے خلاف بھی سخت ایکشن کی ہدایت کی گئی تھی جو بچ گئے





