صنعتی علاقوں کے گرد گرین بفر زون لازمی، خلاف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا — ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ

انڈسٹریل ایریاز میں شجرکاری نہ کرنے والوں کیلئے وارننگ، عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے، ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ نے احکامات جاری کئے ہیں کہ بغیر اجازت درخت کاٹنے پر مکمل پابندی، خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی ۔گرین بیلٹس پر قبضہ یا نقصان ناقابل قبول، ملوث عناصر کے خلاف کارروائی ہوگی۔صنعتی آلودگی کم کرنے کیلئے بفر زونز پر فوری عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ شجرکاری اہداف پورے نہ کرنے والے اداروں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔گرین ایریاز کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ہے۔ماحولیاتی قوانین پر عمل نہ کرنے والوں کیلئے سخت پیغام، کسی کو رعایت نہیں —

جواب دیں

Back to top button