ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور ذہنی صحت کے موضوع پر کتاب کی مصنفہ ڈاکٹر علیشبہ نے ملاقات کی، اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی نے عالمی سطح پر نمایاں کامیابی حاصل کرنے اور عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر ڈاکٹر علیشبہ کو مبارکباد دی، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ ڈاکٹر علیشبہ نے نہ صرف کراچی بلکہ پورے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے، انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور ذہنی صحت جیسے اہم اور جدید موضوع پر عالمی سطح پر نمایاں کارنامہ انجام دینا پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں، بالخصوص خواتین کے لیے ڈاکٹر علیشبہ کی کامیابی ایک قابلِ تقلید مثال ہے جو محنت، صلاحیت اور عزم کے ذریعے نئی نسل کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتی ہے،اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی نے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے اور علمی میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے پر ڈاکٹر علیشبہ کو یادگاری شیلڈ بھی دی، ڈاکٹر علیشبہ نے ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی صلاحیتوں، تحقیق اور علمی کاوشوں کے ذریعے مستقبل میں بھی پاکستان کی نمائندگی جاری رکھیں گی اور نوجوانوں کی رہنمائی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، مصنوعی ذہانت، ذہنی صحت اور نوجوانوں کے لیے تحقیق و تعلیم کے فروغ سے متعلق مختلف موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Read Next
2 دن ago
کے ایم سی کا ساحلی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی رسپانس سینٹر اپ گریڈ کرنے، فائر اینڈ ریسکیو انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ
5 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اورنگی ٹاؤن میں سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسزایمرجنسی آپریشنل بیس کا افتتاح کردیا۔
5 دن ago
بلدیاتی ادارے شہر میں کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں،ترجمان میئر کراچی کا اجلاس سے خطاب
1 ہفتہ ago
*میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے 35 سال بعد میر محمد بلوچ واٹر پمپنگ اسٹیشن کا افتتاح کردیا*
1 ہفتہ ago
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کا شہر بھر میں مین ہولز کے لیے سیفٹی نیٹ منصوبے کا آغاز
Related Articles
عید میلاد النبی ﷺ کی تقریبات کیلئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جامع تیاریاں مکمل، کراچی بھر میں انتظامات کیلئے 20 کروڑ روپے مختص
2 ہفتے ago
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی کے میئر مرتضی وہاب کی ملاقات،تفصیلی بریفنگ
2 ہفتے ago
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے 31 کروڑ روپے کے بقایاجات کے پنشن چیکس تقسیم کر دیئے، کے ایم سی پنشن کارڈ کا اعلان
2 ہفتے ago
حماد اعوان شہید پارک شہریوں کو صاف، محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے عزم کا عملی اظہار ہے،ترجمان میئر کراچی
2 ہفتے ago


