وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام سے متعلق اجلاس منعقد ہوا ۔ محکمہ منصوبہ بندی اور خزانہ کے علاوہ متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل ترجیحی منصوبوں پر فزیکل اور فنانشل پراگرس کا جائزہ لیا گیا ۔ متعلقہ حکام کی جانب سے ان منصوبوں پر پیشرفت کے بارے وزیراعلیٰ کو محکمہ وار بریفنگ دی گئی۔وزیر اعلٰی علی امین گنڈاپور نے حکام کو رواں مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کے لئے ترجیحی منصوبوں کی نشاندھی کرنے کی ہدایت کی۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک زیادہ سے زیادہ ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنا صوبائی حکومت کی ترجیح ہے، متعلقہ انتظامی سیکرٹریز اپنے اپنے محکموں کے تحت ایسے ترجیحی اور فوری نوعیت کے منصوبوں کی نشاندھی کریں، ان منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے درکار فنڈز ترجیحی بنیادوں پر جاری کئے جائیں گے۔مقصد عوامی مفاد کے ان منصوبوں کو بروقت مکمل کرنا ہے تاکہ عوام جلد ان کے ثمرات سے مستفید ہوسکیں، درکار فنڈز کا اجراء بروقت نہ ہونے کی وجہ سے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر ہوتی ہے. ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل میں تاخیر سے عوام کا پیسہ ضائع ہورہا ہے، اس لئے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل نہایت ضروری ہے۔ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے درکار فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کئے جائیں گے، متعلقہ محکمے ان منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کریں، ترقیاتی منصوبوں میں کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، انتظامی سیکرٹریز کام کے معیار پر سمجھوتہ کئے بغیر ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں۔
Read Next
3 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت واپڈا کے ہائیڈرو پاور اور آبی وسائل کے میگا منصوبوں پر اجلاس
1 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی سے ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات
3 دن ago
دیر موٹر وے منصوبے کی تخمینہ لاگت 69 ارب روپے ہے،منظوری دے دی،محمد سہیل آفریدی
4 دن ago
خیبرپختونخوا حکومت کےزیرِ انتظام ضم شدہ اضلاع اور مالاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف گرینڈ جرگہ
5 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے سوات میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھ دیا
Related Articles
خیبر پختونخوا حکومت نے 129 ارب روپے کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 21 ارب روپے زائد آمدن حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی
6 دن ago
محمد سہیل آفریدی کی آئی ایم سائنسز میں منعقدہ صوبائی جامعات کی رینکنگ سے متعلق ڈیجیٹل میڈیا میٹ اپ میں شرکت
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی زیر صدارت صوبائی یوتھ پالیسی 2026 سے متعلق اجلاس
1 ہفتہ ago


