یونیسیف کے باہمی تعاون سے محکمہ پی اینڈ ڈی گلگت بلتستان کے زیر اہتمام صحت پر وٹامن اے سپلیمنٹس کے اثرات کے عنوان سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

پاکستان میں اقوام متحدہ کے ادارے ( یونیسیف پاکستان) کے باہمی تعاون سے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے اسکیلنگ اپ نیوٹریشن یونٹ کے زیر اہتمام صحت پر وٹامن اے سپلیمنٹس کے اثرات کے عنوان سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ میں حکومت کے اعلٰی حکام اور نجی سیکٹر کے منیجمنٹ سمیت طلبا و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

چیف سوشل سکیٹر محمد عالم نے وٹامن A کی محکمہ صحت میں میڈیکل سپلائیز کے فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وٹامن A کے بچوں کی صحت پر مثبت کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے ۔

محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے سن یونٹ کے پروگرام کنسلٹنٹ ڈاکٹر نادر شاہ نے وٹامن A کی سپلائی کو محکمہ صحت کے سروسز کا لازمی حصہ بنانے کے بنیادی حقائق پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بچوں کو بروقت وٹامن A کی فراہمی سے انکی نشونما ، آنکھوں کی بینائی اور غزائیت کی کمی پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔

اس کے علاوہ انہوں نے یونسیف کے تعاون سے محکمہ صحت حکومت گلگت بلتستان کے تمام مراکز میں وٹامن A کے سپلیمنٹ مخصوص بچوں کو سال میں دو دفعہ لازمی طور پر فراہم کر رہی ہے۔

ورکشاپ کے آخر میں بچوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر وجاہت حسین نے وٹامن A کی کمی کے نقصانات اور سپلیمنٹ دینے کے فوائد کے بارے میں ایک مکمل سیشن بھی لیا اور تمام شرکاء ورکشاب نے دلچسپی کے ساتھ سوال جواب میں حصہ لیا ۔ اس کے علا وہ چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر مہوش نے مختلف وٹامن سپلیمنٹس کی سپلائی، کوالٹی اور ریکارڈ کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے محکمہ صحت کی ہر قسم کی تعاون کا یقین دلایا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button