پنجاب شہریوں کی صحت اور ڈیموگرافی کی ڈیجیٹل میپنگ کرنے والاملک کاپہلا صوبہ بن گیاہے-وزیر اعلی مریم نواز شریف کے کمیونٹی انسپکٹرز پروگرام سے پنجاب کی تاریخ کا پہلا اور سب سے بڑا ڈیجیٹل ہیلتھ سنسس شمارکاری تکمیل کے نزدیک ہے- پنجاب کے 18 اضلاع میں 85 فیصد سے زائد پاپولیشن کی ہیلتھ اینڈ ڈیموگرافک پروفائلنگ کا عمل مکمل کرلیاگیاہے-پنجاب کے 5 اضلاع میں 100 فیصداورمزید 5اضلاع میں 95 فیصد ہیلتھ اینڈڈیموگرافک پروفائلنگ مکمل کر لی گئی-پنجاب کے تقریبا ساڑھے 9 کروڑ ہیلتھ اینڈ ڈیموگرافک پروفائلز رجسٹرڈہیں – وزیر اعلی مریم نواز شریف حکومت نے تاریخی اقدام کیاہے، پنجاب کے 94.3 ملین شہریوں کا ہیلتھ اور ڈیموگرافک ڈیٹا یکجا کر دیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کا اعلی سطح کااجلاس منعقدہ ہوا، اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایاگیا کہ پنجاب بھر کے ہر گھر کو ڈیجیٹل میپنگ کے ذریعے ”یونیک آئی ڈی” الاٹ کر دی گئی-14,300 کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز نے گھر گھر جا کر شہریوں کا طبی اور معاشی ڈیٹا اکٹھا کیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے خود کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کا معائنہ کیا- ڈیجیٹل ڈیش بورڈ پر پنجاب کے شہریوں کی صحت طرزِ زندگی، معاشی حالات، پینے کے پانی اور معذوری کا ڈیٹا بھی یکجا کر دیا گیا-اجلاس میں بتایا گیا کہ دل کے مریضوں کے لیے دسمبر تک 16 اضلاع میں کارڈیک کیتھ لیبز فعال کرنے کا حکم دیا ہے-16 میں سے 5 کیتھ لیبز آپریشنل،بھکر، بہاولنگر اور لیہ میں جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت کی-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے فعال کیتھ لیبز کی کارکردگی کی ہفتہ وار رپورٹ طلب کر لی ہے- وزیر اعلی مریم نواز شریف نے مریضوں کے لیے ادویات کی ہوم ڈیلیوری کے نظام کو مزید بہتر بنانے کا حکم دیا- وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پنجاب کی بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے جامع پاپولیشن مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ مستند ڈیٹا کے بغیر کوئی پالیسی مؤثر نہیں ہو سکتی- صحت کی سہولیات اب اندھیرے میں تیر چلانے سے نہیں بلکہ 100% مستند ڈیجیٹل ڈیٹا کی بنیاد پر ملیں گی- ڈیٹا نہیں ہوگا تو کیسے پتہ چلے گا کہ کہاں کتنے مریض اور کتنی ادویات کی ضرورت ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ یہ وہ بنیادی مسائل اور بیماریاں ہیں جن پر آج تک کسی نے بات ہی نہیں کی- پنجاب میں پہلی بار ”مریم نواز صحت مند گھرانہ” (Sehat Mand Gharana) پروگرام کی تجویز پیش کی ہے- پنجاب کے شہریوں کو ہسپتالوں کی تلاش کے دھکوں سے بچانے کے لیے براہِ راست ہیلتھ کیئر سینٹرز سے لنک کیا جائے گا- شوگر،بلڈپریشر، ہیپاٹائٹس، کینسر اور غذائی قلت کے شکار مریضوں کا ڈیجیٹل فالو اپ ہوگا-بریفنگ کے دوران بتایاگیاکہ ہیلتھ ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لیے جدید ”ڈیزاسٹر ریکوری سائٹ” قائم کی جائے گی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ جولائی کے آخر تک فیز ٹو کے مزید 8 اضلاع میں کیتھ لیبز مکمل کر لی جائیں گی- پنجاب کے 19 اضلاع میں پولیو کے ماحولیاتی سیمپلز منفی آنے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اظہارِ تشکر کیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پولیو کے خلاف دن رات کام کرنے والی ٹیموں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیاہے-
Read Next
1 دن ago
مریم نواز شریف کی سانحہ کاہنہ میں جاں بحق بچوں کے دکھی والدین سے ملاقات، متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت
1 دن ago
حکومت پنجاب تقرروتبادلے،کمشنر وڈی سی راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اٹک، خوشاب، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور خانیوال سمیت6اضلاع میں الیکٹرک بس کا افتتاح کردیا
3 دن ago
مریم نواز شریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپر تفصیلی تبادلہ خیال
4 دن ago
پنجاب میں متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے،بابر علی اے سی رائے ونڈ،عامر لیاقت اے سی سٹی تعینات
Related Articles
پنجاب ،گرین ٹرانسپورٹ کے فروغ کےلئے مزید الیکٹرک بسیں،ای ٹیکسیاں،ای بائیکس اور ای تھری وہیلرز ایک ساتھ متعارف کرانے کا فیصلہ
4 دن ago
بلال یاسین کامحکمہ داخلہ کے ڈیجیٹل میڈیا سیل کا دورہ،سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی سائبر پٹرولنگ اینڈ کوئیک رسپانس میکنزم بارے بریفنگ
4 دن ago
عوام پر رعب جھاڑنے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے اہلکاروں کی پیرا میں کوئی جگہ نہیں،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف
5 دن ago
پنجاب کے ہسپتالوں میں پہلی مرتبہ عالمی شہرت یافتہ غیر ملکی سپیشلسٹ ڈاکٹر علاج کریں گے،وزیراعلی مریم نواز شریف
1 ہفتہ ago


