مالاکنڈ ڈویژن میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں، گورننس اور سروس ڈیلیوری سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی زیر صدارت مالاکنڈ ڈویژن میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں، گورننس اور سروس ڈیلیوری سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس منعقدہوا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت مالاکنڈ ڈویژن میں امن و امان، ترقیاتی پروگرام، گورننس، سروس ڈیلیوری اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے پولیس حکام کو مالاکنڈ ڈویژن میں پارلیمنٹرینز پر ہونے والے حملوں کی تحقیقات جلد از جلد مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ صوبے میں امن و امان کے مزید استحکام کے لیے خیبرپختونخوا پولیس اور محکمہ انسداد دہشتگردی (CTD) کو جدید اسلحہ، آلات، ٹیکنالوجی اور دیگر ضروری وسائل سے مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ دہشتگردی کے خلاف مؤثر کارروائیاں یقینی بنائی جا سکیں۔ مالاکنڈ ڈویژن میں دہشتگردی، انتہاپسندی اور منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت مربوط، فیصلہ کن اور بلاامتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں اور قانون شکن عناصر کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔ سوات میں پیڈز اسپتال اور ارشد شریف یونیورسٹی کے منصوبوں کے لیے مکمل فنڈز کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت، عوامی فلاح کے اہم منصوبوں میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف اضلاع میں مزدور شیلٹرز قائم کرنے، عوامی مقامات پر ٹھنڈے پینے کے پانی کی فراہمی اور شدید گرمی کے پیش نظر پنکھوں کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ سروس ڈیلیوری میں نمایاں بہتری لائی جائے، عوامی اطمینان کو کارکردگی کا بنیادی پیمانہ بنایا جائے، تمام سرکاری اداروں کی کارکردگی عوامی ریلیف سے منسلک کی جائے اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھا جائے۔ "ہم نے اپنی کارکردگی کو صرف فائلوں اور اعداد و شمار سے نہیں بلکہ عوامی اطمینان، عوامی اعتماد اور عوام کی خوشحالی سے جانچنا ہے۔”اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ مالاکنڈ ڈویژن میں اس وقت 737 ترقیاتی اسکیموں پر کام جاری ہے جبکہ رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز کا 99 فیصد خرچ کیا جا چکا ہے، جس سے ترقیاتی منصوبوں پر مؤثر پیش رفت جاری ہے۔ ڈویژن بھر میں پولیس انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے پولیس عمارتوں کی فورٹیفیکیشن کا کام جاری ہے۔ اس وقت 14 پولیس سہولت مراکز عوام کو خدمات فراہم کر رہے ہیں جبکہ مزید 3 پولیس سہولت مراکز زیر تعمیر ہیں، جن کی تکمیل سے عوام کو پولیس خدمات مزید آسانی سے میسر آئیں گی۔

جواب دیں

Back to top button