جانوروں کی صحت، کسانوں کی خوشحالی اور دیہی معیشت کی مضبوطی کی جانب خیبرپختونخوا حکومت کا اہم قدم۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے 2.6 ارب روپے کی لاگت سے ’’احساس بے زبان صحت گاڑی‘‘ منصوبے کا افتتاح کردیا۔منصوبے کے تحت 145 موبائل ویٹرنری کلینکس، 27 موبائل لیبارٹری ٹیسٹنگ یونٹس اور 202 ویٹرنری ڈاکٹرز و اسسٹنٹس فراہم کیے گئے ہیں۔ موبائل کلینکس تحصیل کی سطح پر جانوروں کی ویکسینیشن، تشخیص، علاج اور ہنگامی ویٹرنری خدمات فراہم کریں گے، جبکہ موبائل ملک کوالٹی ٹیسٹنگ لیبارٹریز دودھ کے معیار اور ملاوٹ کی نگرانی میں اہم کردار ادا کریں گی۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احساس بے زبان صحت گاڑی‘‘ صرف موبائل ویٹرنری سروس نہیں بلکہ ایک سوچ، احساس اور عہد ہے۔ کوئی بھی کسان جغرافیائی فاصلے یا علاقے کی وجہ سے معیاری ویٹرنری سہولیات سے محروم نہیں رہے گا۔ دور دراز علاقوں کے مویشی پالنے والے کسانوں کو جدید اور بروقت سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیں گی۔حکومت کا مقصد صرف جانوروں کا علاج نہیں بلکہ بیماریوں کی روک تھام، مویشیوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور کسان خاندانوں کی آمدن میں بہتری بھی ہے۔ صحت مند مویشی بہتر پیداوار، زیادہ آمدن اور مضبوط دیہی معیشت کا ذریعہ بنیں گے۔تقریب میں معاون خصوصی برائے لائیوسٹاک خورشید خٹک، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری لائیوسٹاک، ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
Read Next
1 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے حیات آباد ٹول پلازہ انڈر پاس کا افتتاح کردیا
1 دن ago
سیکرٹری بلدیات کی نااہلی ناقابل قبول،تنخواہوں کے فنڈز سے ترقیاتی کاموں کا اعتراف بدترین بدعنوانی ہے،مرجان صدر ٹی ایم اے چارسدہ
2 دن ago
محمد سہیل آفریدی نے نئی ہائبرڈ بسوں،پنک بس سروس اور چمکنی ڈپو کی سولرائزیشن و مال آف حیات آباد ڈپو کا افتتاح کر دیا
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پشاور،دلازک چوک انڈر پاس کا افتتاح کردیا
2 ہفتے ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا کوہاٹ پولیس لائنز دہشت گردی کے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات اور اظہارِ تعزیت
Related Articles
باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پشاور سے کوئٹہ کے لئے ساؤتھ ایئر کی فضائی سروس کے آغاز کی افتتاحی تقریب
2 ہفتے ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کونسل کا اجلاس
2 ہفتے ago
محکمہ لوکل گورنمنٹ،الیکشنز اینڈ رورل ڈویلپمنٹ خیبرپختونخوا اور جائیکا کے زیر اہتمام سمینار
2 ہفتے ago
محمد سہیل خان آفریدی کی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس سے ملاقات!
2 ہفتے ago


