وزیراعلیٰ امجد حسین کی زیر صدارت گلگت بلتستان ایمرجنسی کونسل کا پانچواں اجلاس

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت گلگت بلتستان ایمرجنسی کونسل کا پانچواں اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع غذر، استور، شگر اور کھرمنگ کے ریسکیو 1122 کے 134 ملازمین کو مستقل کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سروس رولز کو جلد گزٹ آف پاکستان میں شائع کرنے کی بھی ہدایت کی گئی اور فائر برگیڈ اور ریسکیو 1122 کے آپریشن کو یکجا اور بہتر بنانے کیلئے سیکریٹریز لیول کا اعلیٰ سطح کا کمیٹی تشکیل دی گئی جو آئندہ اپنی سفارشات منظوری کیلئے متعلقہ فورم میں پیش کرے گی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری سروسز اور سیکریٹری جنگلات کوبھی گلگت بلتستان ایمرجنسی کونسل کے مستقل ممبران بنانے کے حوالے سے ضروری قانون سازی کیلئے سمری تیار کرے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ گلگت بلتستان ایمرجنسی کونسل اہم ادارہ ہے اس کے اجلاس مستقل بنیادوں پر منعقد کئے جائیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے محکموں کی ریشنلائزیشن اور انضمام کے حوالے سے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی سربراہی میں سیکریٹریز کی خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی جو محکموں کی استعداد کار میں اضافے اور پبلک سروس ڈیلوری کو بہتر بنانے کیلئے اپنی سفارشات تیار کرکے منظوری کیلئے متعلقہ فورم میں پیش کرے گی۔

جواب دیں

Back to top button