وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پشاور ریویٹالائزیشن پلان کے تحت مکمل ہونے والے دلازک چوک انڈر پاس کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ کا پرتپاک استقبال کیا گیا جبکہ تقریب عوامی اجتماع کی شکل اختیار کرگئی۔دلازک چوک انڈر پاس 430 میٹر طویل ہے، جس میں 70 میٹر بیرل، 2 ری چارج ویلز اور 2 ویٹ ویلز شامل ہیں۔ منصوبہ 3 ماہ کی مدت میں مکمل کیا گیا، جس کی مجموعی لاگت 2 ارب روپے ہے۔تقریب میں
پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر خان، صوبائی وزیر بلدیات مینا خان آفریدی، اراکین قومی اسمبلی شاہد خٹک اور آصف خان، ایم پی اے فضل الٰہی ، کامران بنگش ، پی ٹی آئی پشاور کے صدر عرفان سلیم، محکمہ بلدیات، پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام، تحریک انصاف کے کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔






