باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پشاور سے کوئٹہ کے لئے ساؤتھ ایئر کی فضائی سروس کے آغاز کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ساؤتھ ائیر کی چیف ایگزیکٹو آفیسر نشاط فاطمہ، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سمیع اللہ خان، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا،انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا کے چئیرمین فرزند وزیر اور سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید الطاف نے بھی شرکت کی. گورنر نے اس موقع پر کیک بھی کاٹا. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے ساؤتھ ایئر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پشاور سے کوئٹہ کے لیے فضائی سروس کا آغاز خوش آئند اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساؤتھ ایئر جلد چترال، ڈی آئی خان اور لاہور کے لیے بھی فضائی سروس شروع کرے گی۔گورنر نے کہا کہ ساؤتھ ایئر کی فضائی سروس ملکی معیشت اور خیبرپختونخوا میں سفری رابطوں کے فروغ کے لیے اہم اقدام ہے، اس سے عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی جبکہ فضائی رابطوں میں اضافہ صوبے کی معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں بھی معاون ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی ترقی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔ ساؤتھ ایئر کی ٹیم صوبے میں فضائی رابطوں کے فروغ کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے. گورنر نے اس موقع پر پشاور سے کوئٹہ کیلئے سروس شروع کرنے پر ساؤتھ ایئر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Read Next
47 منٹس ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا کوہاٹ پولیس لائنز دہشت گردی کے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات اور اظہارِ تعزیت
24 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کونسل کا اجلاس
1 دن ago
محکمہ لوکل گورنمنٹ،الیکشنز اینڈ رورل ڈویلپمنٹ خیبرپختونخوا اور جائیکا کے زیر اہتمام سمینار
2 دن ago
محمد سہیل خان آفریدی کی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس سے ملاقات!
2 دن ago
شوکت کیانی اور ظہیر شیخ کی ملاقات،خیبرپختونخوا کے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مشترکہ جدوجہد اتفاق
Related Articles
پشاور ریوائیٹلائزیشن پلان کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں کی اپ گریڈیشن اور پشتخرہ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد
5 دن ago
وفاق کی طرف سے پیٹرول قیمتوں میں مسلسل اضافہ انتہائی افسوسناک ہے،وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی
1 ہفتہ ago
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت صحت کارڈ پلس پروگرام سے متعلق اہم اجلاس
1 ہفتہ ago



