صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب کا صفائی نظام آج عالمی سطح پر اپنی مثال آپ بن چکا ہے۔ ستھرا پنجاب پروگرام کی کامیابیاں بین الاقوامی سطح پر ملنے والی پذیرائی اس منصوبے کی افادیت اور کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی صرف حکومت کی نہیں بلکہ ہر ذمہ دار شہری کی بھی ہے، لہٰذا ہم سب کو صفائی کو اپنی عادت بناتے ہوئے اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنا ہوگا تاکہ ستھرا پنجاب کے وژن کو مزید کامیاب بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب صفائی، ترقی اور خوشحالی کی نئی مثالیں قائم کر رہا ہے اور حکومت شہریوں کو صاف، صحت مند اور بہتر ماحول کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں ستھرا پنجاب پروگرام اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کے حوالے سے تحصیل انتظامیہ ڈسکہ، متعلقہ محکموں کے مقامی حکام سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر نے صوبائی وزیر کو صفائی ستھرائی، سیوریج، ڈی سلٹنگ، مون سون کی تیاریوں اور دیگر جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزیر میاں ذیشان رفیق نے ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کے حوالے سے زیرو ٹالرننس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مون سون سیزن سے قبل تمام سیوریج لائنوں اور نالوں کی مکمل ڈی سلٹنگ ہر صورت مکمل کی جائے تاکہ بارشوں کے دوران نکاسی آب میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشن مکمل طور پر فعال رکھے جائیں، ڈی واٹرنگ سیٹس ہر وقت فنکشنل ہوں، جبکہ بارشی پانی کے فوری نکاس کے لیے جامع ایکشن پلان ترتیب دے کر متعلقہ افسران و عملے کی ذمہ داریاں واضح کی جائیں۔میاں ذیشان رفیق نے آبی گزرگاہوں سے تجاوزات کے فوری خاتمے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نکاسی آب کے قدرتی راستوں کو ہر صورت بحال کیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ڈی سلٹنگ کی روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت رپورٹ شیئر کی جائے، جبکہ ڈیوٹی سے غیر حاضر یا فرائض میں غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ جاری سیوریج اسکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور انہیں مین سیور لائن سے منسلک کیا جائے تاکہ شہریوں کو دیرپا اور مؤثر سیوریج سہولیات فراہم کی جا سکیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو صاف، محفوظ اور بہتر شہری ماحول کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے اور اس مقصد کے حصول میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
Read Next
15 گھنٹے ago
ستھرا پنجاب،وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں میں صفائی کا موثر میکانزم تیار کرنے پر غور
2 دن ago
صوبائی وزیر بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب ذیشان رفیق کا ضلع نارووال اورتحصیل شکرگڑھ کا دورہ
3 دن ago
ستھرا پنجاب پروگرام،ہیڈکوارٹرز،ایجنسیز اور کمپنیز کے لئے مجموعی طور پر دو کھرب 5 ارب روپے کی منظوری
3 دن ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا سُتھرا پنجاب کے حوالے سے "ایکس” پر بیان،بونس کا مسئلہ خوش اسلوبی سے حل
4 دن ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کا جائزہ اجلاس
Related Articles
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کاحافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں میں محرم الحرام کےجلوسوں،مجالس،امام بارگاہوں اور سیف سٹی سنٹرکا دورہ
1 ہفتہ ago
پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو رواں مالی سال کا آخری شیئر 3 ارب 74 کروڑ جبکہ 83 کروڑ کی خصوصی گرانٹ جاری
1 ہفتہ ago
الیکشن کمیشن نےپنجاب میں یونین کونسلز کی حد بندی کے عمل کے لئے نظرثانی شدہ شیڈول جاری کر دیا
1 ہفتہ ago



