ترجمان کے مطابق 14 انفورسمنٹ اور 05 آڈٹ افسران کے تقرر و تبادلے کیے گئے۔ تقرر و تبادلوں کا مقصد ادارے کی انتظامی استعداد اور کارکردگی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ مختلف اضلاع اور فیلڈ فارمیشنز میں افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
افسران کی تعیناتی میرٹ، تجربے اور انتظامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی۔ چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا کا کہنا تھا کہ محصولات کی وصولی کے اہداف کے حصول اور ٹیکس نیٹ میں توسیع کیلئے انتظامی صلاحیت کو مضبوط کیا جائے گا۔ افسران فیلڈ آپریشنز، مانیٹرنگ اور ٹیکس قوانین پر مؤثر عملدرآمد کو مزید بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔





