خانیوال،خوشاب، بھکر،اٹک،منڈی بہاؤالدین اورحافظ آباد کے 13روٹس پر الیکٹروبسیں چلیں گی

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز سے چھوٹے شہروں اور قصبات تک ا لیکٹروبسیں پہنچنے سے عوام خوشی سے نہال ہوگئے-خانیوال، خوشاب، بھکر، اٹک،منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد کے 13روٹس پر الیکٹروبسیں چلیں گی-خوشاب کیلئے 15،خانیوال 9،بھکر 9، اٹک 9،منڈی بہاؤالدین 9 اور حافظ آباد کیلئے 9 جدید ترین بسیں چل پڑی-خوشاب میں الیکٹرو بس کا روٹ جنرل بس اسٹینڈ تا گِروٹ چوک، مِٹھا ٹوانہ اور منگوال روٹس فعال کردئیے گئے-خانیوال میں خانیوال تا جہانیاں اورکبیر والاروٹ پر9 الیکٹروبس سروس پر مسافروں کا ہجوم ہے- ضلع بھکر میں جنرل بس اسٹینڈ،بھکر تا دریا خان اور بہل روٹس پر9 الیکٹرک بسیں رواں دواں ہو چکی ہیں – اٹک میں 9 الیکٹروبسیں پی او ایف سنجوال تا حضرو اور حکیم آباد تا اٹک خورد روٹ پر چلنے لگیں – منڈی بہاؤالدین میں کٹھیالہ شیخان تا رسول ویلیج اور کالج چوک تا مانوچک روٹس پر الیکٹروبسیں آگئیں – حافظ آباد میں جناح چوک (انٹر سٹی) اور گھوڑا چوک تا جلال پور بھٹیاں روٹ پر 9بسیں فنکشنل ہوگئیں – جولائی 2026ء کے آخر تک پنجاب کے مزید 14 اضلاع میں الیکٹرو بس سروس کا دائرہ کار بڑھا دیا جائے گا- چنیوٹ، لیہ، اوکاڑہ اور سیالکوٹ میں جولائی کے اختتام تک 10، 10 الیکٹرو بسیں چلائی جائیں گی-لاہور، گوجرانوالہ اور ملتان کے لیے 12، 12 جبکہ مری، گجرات اور شیخوپورہ کے لیے 11، 11 بسیں جولائی میں فنکشنل ہوں گی-وہاڑی، قصور، لودھراں، ننکانہ اور نارووال میں بھی جولائی کے آخر تک 11،11 الیکٹرو بسیں پہنچ جائیں گی- مزید488 الیکٹرو بسیں اگست 2026ء کے آخر تک پاکستان پہنچ کر مختلف اضلاع میں آپریشنل ہو جائیں گی-ماڈرن ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں اربوں روپے مختص کئے گئے ہیں -پنجاب کے 18 اضلاع میں پہلے ہی 400 الیکٹرو بسیں کامیابی سے آپریشنل ہیں -پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 1500 جدید الیکٹرو بسیں لانے کے تاریخی مشن پر کام تیزی سے جاری ہے- پنجاب کے مزید 20 اضلاع کے لیے بھی 212 نئی الیکٹرو بسیں پاکستان پہنچ گئیں -وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ بڑے شہر نہیں،محفوظ اور ماحول دوست الیکٹر وبس پنجاب کی ہرقریہ تک پہنچائیں گے-

جواب دیں

Back to top button