پنجاب حکومت نے لاہور میں سپر آٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا ماڈرن ٹریک لیس اور ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ منصوبہ ہو گا۔ اس جدید ٹرین منصوبے کے تحت ہائی برڈ الیکٹرک ٹرین کینال روڈ پر ٹھوکر نیاز بیگ سے جلو تک موجودہ سڑک کے دونوں اطراف چلائی جائے گی۔اس منصوبے کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اسے چلانے کے لیے نہ کوئی نئی لین درکار ہو گی اور نہ ہی درختوں کی کٹائی کی جائے گی۔ یہ مکمل طور پر گرین انرجی پر مبنی، بجلی سے چلنے والا اور ماحول دوست ماس ٹرانزٹ منصوبہ ہو گا۔ٹرین کے تمام پرزے چین سے کراچی پہنچا دیئے گئے ہیں، جہاں سے انہیں لاہور روانہ کر دیا گیا ہے ۔ ٹرین کو علی ٹاؤن اورنج لائن کے سٹیبلنگ یارڈ میں اسمبل کیا جائے گا۔32 میٹر لمبی یہ جدید ٹرین ایک وقت میں 300 مسافروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ صرف 10 منٹ کے چارج پر یہ ٹرین 25 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔
Read Next
1 ہفتہ ago
THE PROVINCIAL MOTOR VEHICLES (FOURTH AMENDMENT) ORDINANCE 2025
اکتوبر 31, 2025
خواجہ احمد حسان کی اورنج لائن ٹرین منصوبے کے پانچ سال مکمل ہونے پر پروقار تقریب میں شرکت
اگست 9, 2025
*ٹرام کا روٹ ہربنس پورہ سے ٹھوکر نیاز بیگ تک مقرر،مسافروں کی سہولت کے لیے ٹرام سٹاپس کے قریب سڑک کو وسیع کیا جائے گا*
جولائی 30, 2025
اوورنج لائن میٹرو ٹرین چلانے والی پاکستان کی پہلی خاتون ڈرائیور بننے کا اعزاز،مریم۔نواز کی ندا صالح کو مبارکباد
دسمبر 12, 2024