*سندھ حکومت کی طرف سے کم از کم اجرت کے گزٹ نوٹیفیکیشن کی تفصیلات*

سندھ حکومت کی کم از کم منیمم ویجز درج ذیل ہے:،1. غیر ہنر مند 40,000۔روپے2.، نیم ہنر مند 41,280۔3. ہنر مند 48,910،4. اعلیٰ ہنر مند 50,868

(اطلاع کا نوٹیفکیشن منسلک ہے)

اس مجوزہ نوٹیفکیشن سے متاثر ہونے اداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی اعتراضات یا تجاویز 14 دن کے اندر سیکریٹری، کم از کم اجرت بورڈ سندھ، کراچی کو ارسال کریں۔ موصول شدہ اعتراضات کو قواعد کے مطابق بورڈ زیر غور لائے گا۔1۔ مجوزہ اجرتوں کا اطلاق ان تمام افراد پر ہو گا جو درج ذیل زمرہ جات میں آتے ہیں:1.1 غیر ہنر مند بالغ1.2 نوعمر ملازمین1.3 وقت کی بنیاد پر کام کرنے والے1.4 کل وقتی / نیلے یا سفید کالر ملازمین1.5 عارضی / یومیہ اجرت پر یا ماہانہ تنخواہ پر کام کرنے والے1.5.1 فی کس اجرت (Piece Rated) والے ملازمین1.6 خواتین1.7 مرد1.8 نیم ہنر مند1.9 ہنر مند1.10 اعلیٰ ہنر مند،2۔ یہ اجرتیں مؤرخہ یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوں گی ان تمام ملازمین پر جو درج ذیل اداروں میں کام کرتے ہیں:

صنعتی ادارے

تجارتی ادارے

رجسٹرڈ یا غیر رجسٹرڈ ادارے

سرکاری یا نجی ادارے

ٹھیکیدار

افرادی قوت فراہم کرنے والے

ٹینڈر دہندگان

سروس کنٹریکٹر

ٹول مینوفیکچر3 ۔ یہ اجرتیں سندھ بھر کے تمام اضلاع میں یکساں لاگو ہوں گی۔4۔ آجر حضرات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فی کس اجرت والے ملازمین کی اجرتوں کو اس طرح از سر نو ترتیب دیں کہ ہر ملازم روزانہ کم از کم 192 روپے فی گھنٹہ کما سکے۔،5۔ 40,000 کی بنیاد پر مختلف حسابات درج ذیل ہیں:

5.1 یومیہ اجرت = 40,000 ÷ 26 = روپے 1538.50

5.2 فی گھنٹہ اجرت = روپے 192

5.3 یومیہ اوقات کار = 8 گھنٹے

5.4 ہفتہ وار کام کے دن = 6

5.5 ہفتہ وار اوقات کار = 48 گھنٹے

5.6 فی گھنٹہ اوور ٹائم = روپے 384

5.7 ہفتہ وار چھٹی = 6 دن بعد ایک دن (اتوار)

5.8 تنخواہ کے ساتھ تعطیلات = اتوار + سرکاری تعطیلات (14 دن)6۔ اہم ہدایات:

 

6.1 کم از کم اجرت کو زیادہ سے زیادہ اجرت نہ سمجھا جائے

6.2 اگر کسی ملازم کی موجودہ اجرت کم از کم اجرت سے زیادہ ہے، تو اسے کم نہ کیا جائے

7۔ آجر حضرات مندرجہ ذیل بنیادوں پر اپنی صوابدید پر زیادہ اجرت دے سکتے ہیں:

 

7.1 از خود فیصلہ سے

7.2 اجتماعی معاہدہ کے تحت

7.3 کسی خاص قابلیت، تجربے، علاقائی لاگت یا کسی اور وجہ سے

 

8۔ ملازمین کو پہلے سے دستیاب درج ذیل سہولیات کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا:

8.1 مفت رہائش / مکان کرایہ

8.2 پانی، بجلی

8.3 آمد و رفت

8.4 مفت طبی سہولیات

8.5 گریجویٹی، پنشن، بونس

8.6 کسی بھی قسم کی انشورنس (زندگی، صحت، حادثاتی)

8.7 پروویڈنٹ فنڈ

8.8 تفریح، کھانا، رعایتی کھانا

8.9 تعلیم، تعطیلات، رخصت، حاضری الاؤنس

8.10 اور دیگر تمام سہولیات

9۔ کوئی بھی متغیر الاؤنس، ترغیبی الاؤنس یا فلاحی سہولت (نکات 8.1 سے 8.9 تک) کو کم از کم اجرت میں شامل یا ایڈجسٹ نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button