فخرے بہرہنگ بھمبر آزاد کشمیر برگیڈیئر راجہ محمد منیر کو ستارہ امتیاز (عسکری) سے نواز دیا گیا

حکومتِ پاکستان نے پاک فوج کے ممتاز افسر، برگیڈیئر راجہ محمد منیر، کو ان کی شاندار پیشہ ورانہ خدمات، غیر معمولی قیادت اور قومی دفاع میں گراں قدر کردار کے اعتراف میں ستارہ امتیاز (عسکری) سے نوازا ہے۔برگیڈیئر راجہ محمد منیر ایک تجربہ کار آرمی ایوی ایشن آفیسر اور کوبرا ہیلی کاپٹر پائلٹ و کمانڈر ہیں، جنہوں نے اپنے کیریئر کے دوران وطنِ عزیز کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ علاقے اور پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔

جواب دیں

Back to top button