پنجاب میں پلاسٹک بیگ پر اضافی رقم لیناممنوع قرار،خلاف ورزی پر50 ہزار تک جرمانہ یا کاروبار سیل

پنجاب کوسنگل یوز پلاسٹک سے پاک بنانے کا مشن سنگل یوز پلاسٹک کےخاتمےکیلئےادارہ تحفظ ماحول پنجاب کا ایک اور بڑاقدم،6ستمبر2026 کے بعدپنجاب میں پلاسٹک بیگ پر اضافی رقم لیناممنوع قرار

کوئی بھی کاروبارصارفین سے پلاسٹک بیگ پراضافی رقم وصول نہیں کرےگا، ڈائریکٹرجنرل ای پی اے نے کہا ہے کہ پلاسٹک شاپنگ بیگ پررقم چارج کرنے کی صورت میں صارفین1373 پر کال کریں،ڈی جی ڈاکٹرعمران حامدشیخ نے مزید کہا کہ خلاف ورزی پر5 ہزار سے50ہزار روپے تک جرمانہ کیاجاسکتاہے۔خلاف ورزی پرکاروبار سیل اور ایف آئی آر بھی درج کی جاسکتی ہے۔کپڑے یادیگرماحول دوست میٹریل سے بنے بیگ پراضافی رقم لی جاسکتی ہے اپنی برانڈنگ کرکےصارفین سےپلاسٹک بیگ کی اضافی رقم لی جاتی ہے۔صارفین کو پلاسٹک بیگ بھی پراڈکٹ کی طرح فروخت کیاجاتاہے۔صارفین سے پلاسٹک بیگ پر بھی منافع لیاجاتاہے۔

جواب دیں

Back to top button